اوور ٹائم، الاؤنس، سیلری سے دوگنا، ڈیوٹی کے نئے اوقات کار مقرر، حکومت نے سرکاری ملازمین کو سرپرائز دیدیا

13  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں کم از کم اجرت آرڈیننس میں ترمیم کا بل پیش کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں وفاقی دارالحکومت میں کم از کم اُجرت آرڈیننس1961 میں ترمیم کے لیے بل پیش کر دیا گیا ہے۔ اس ترمیمی بل کے تحت ملازم کی تنخواہ بنک اکاؤنٹس کے ذریعے دینا لازمی ہوگا، یعنی ملازم کی تنخواہ اس کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرنا لازم ہو گا، اس کے علاوہ اوور ٹائم سمیت تنخواہ و دیگر الاؤنسز اوتھ کمشنر کے باضابطہ دستخط شدہ تحریری معاہدے کے ذریعے ادا کرنا ہوں گے، اس ترمیمی بلکی خلاف ورزی کی صورت میں ایک سال قید اور5 ہزار روپے جرمانہ کیا جا سکے گا، بینک اکاؤنٹ سے ہٹ کر تنخواہ کی ادائیگی منع ہو گی، اس کے علاوہ ملازمین کے اوقات کار 6 سے 8 گھنٹے سے زیادہ نہیں ہوں گے، اس کے علاوہ اوور ٹائم الاؤنس تنخواہ سے دوگنا دینا ہو گا اور اس کی خلاف ورزی کی صورت میں ایک سال قید اور5 ہزار روپیہ جرمانہ عائد کیا جائے گا، اس جرمانے کی رقم میں سے ایک چوتھائی رقم ملازم کو بھی ادا کی جائے گی۔ اس طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اس بل پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…