چوہدری نثارکے انٹرویو اور ریمارکس پر مریم نوازبالاخر بول پڑیں،حیرت انگیزردعمل 

13  ستمبر‬‮  2017

لاہور ( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ چوہدری نثار میرے بڑے اور والد کے قریبی ساتھی ہیں بس ان کا اظہار خیال کا اپنا انداز ہے ،حلقے میں کسی بھی قسم کے سرکاری وسائل استعمال نہیں کئے جا رہے ہیں،سیاسی مخالفین الزام تراشی اوربہتان بازی کی بجائے میدان میں آکر مقابلہ کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ پیر اعجاز ہاشمی سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر سربراہ جے یو پی پیر اعجاز ہاشمی نے این اے 120 میں اپنی پارٹی کی جانب سے مسلم لیگ(ن) کی امیدوار بیگم کلثوم نواز کی بھرپور حمایت کرنے کا یقین دلایا ۔ ملاقات کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جے یو پی کی طرف بیگم کلثوم نواز کی غیر مشروط حمایت پر ان کی شکر گزار ہوں اور صرف 17ستمبر کے معرکے کیلئے دعاؤں کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ این اے 120کے عوام سے میرا پرانا تعلق ہے ، 2013ء کے عام انتخابات میں بھی اپنے والد کی انتخابی مہم چلائی تھی اور اب میری والدہ کلثوم نواز امیدوار ہیں جنہیں علاج کے لئے بیرون ملک جانا پڑا اور میرے والد اور چچا بھی وہاں ہیں لیکن مسلم لیگ (ن) بہت بڑی جماعت ہے جس کی مجھے مکمل حمایت حاصل ہے ،انتخابی مہم کے دوران کارکنوں کا جذبہ دیدنی ہے اور اصل میں انتخابی مہم وہی چلا رہے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ چوہدری نثار میرے بڑے ہیں اور میرے والد کے قریبی ساتھی ہیں ، میں ان کی بہت عزت کرتی ہوں ،ان کا اظہار خیال کا اپنا ہی انداز ہے ۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کون سے سے سرکاری وسائل ، ان کا نام کیا ہے ،حلقے میں کسی بھی قسم کے سرکاری وسائل استعمال نہیں کئے جا رہے ہیں،ضمنی انتخاب کے شیڈول سے پہلے بھی پورے ملک میں سٹرکیں بن رہی تھیں۔

سیاسی مخالفین الزام تراشی اوربہتان بازی کی بجائے میدان میں آکر مقابلہ کریں۔ جبکہ پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ سیاست ایک پاکیزہ چیز ہے لیکن اسے گندا کیا جا رہا ہے ،ہم شروع سے ہی مسلم لیگ کے حامی ہیں اور اب بھی ملک کو بچانے کے لئے (ن) لیگ کا ساتھ دیں گے ۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کی جانب سے اراکین اسمبلی کے انتخابی مہم میں حصہ لینے پر پابندی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر جماعت کے لوگ ہی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لیں گے تو کون لے گا ، الیکشن کمیشن نے جن جن کو نوٹس جاری کیے وہ واپس لیے جائیں ۔

انہوں نے کہ آمروں نے ملک کو ہمیشہ پیچھے دھکیلا جبکہ عوامی لیڈر آگے لیجاتے ہیں ، نواز شریف کو پانامہ سے شروع ہو کر اقامہ پر فارغ کیا گیا لیکن دلوں سے نہیں نکال سکے اب جو فیصلہ 17ستمبر کو عوام دیں گے وہ سب کے سامنے آئے گا ۔ملاقات کرنے والوں میں دانیال عزیز ، زعیم حسین قادری سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔علاوہ ازیں مریم نواز نے مزنگ میں این اے 120کی خواتین پولنگ ایجنٹس سے ملاقات کی جس میں پولنگ کے دن کے لئے حکمت عملی طے کی گئی ۔

اس موقع پر خواجہ احمد حسان ،خواجہ عمران نذیر، شائستہ پرویز ملک، میاں عثمان ،مائزہ حمید سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔، مریم نواز نے خواتین پولنگ ایجنٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی عمل میں پولنگ ایجنٹس کا کردار سب سے اہم ہوتا ہے۔ مریم نواز نے ہدایت کی کہ پولنگ ایجنٹس اپنے کان اور آنکھیں کھلی رکھیں اور جعلی ووٹ کاسٹ نہ ہونے دیں، پولنگ ایجنٹس اپنے موبائل سے غیر معمولی صورتحال کی ریکارڈنگ ضرور کریں۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ ایجنٹس نتائج کی مصدقہ کاپی لینے تک اپنی جگہ نہ چھوڑیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک اور جماعت کے لئے کام کرتے ہوئے میرا جذبہ تازہ ہو جاتا ہے۔ مسلم لیگ (ن) واحد جماعت ہے جس نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا اور ہم نے اس سفر کو جاری رکھنا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…