تمام درخواستیں مسترد ، کلثوم نواز کو الیکشن لڑنے کی اجازت

13  ستمبر‬‮  2017

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ میں بیگم کلثوم نواز کیخلاف دائر کی گئیں تمام درخواستیں مسترد کرکے ان کو این اے 120سے الیکشن لڑنے کی اجا زت دے دی گئی۔تمیڈیا رپورٹس کے مطا بق عوامی تحریک اور پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر نے بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کئیے جانے کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواستیں دے رکھیں تھیں۔ہائیکورٹ کے تین رکنی بینچ نے جسٹس امین الدین کی سربراہی میں تمام درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے بیگم کلثوم نواز کو

حلقہ این اے120سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ہے۔واضح رہے کہ کلثوم نوازاس وقت علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں ۔سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف سمیت فیملی کے دیگر اراکین بھی برطانیہ میں ہی موجود ہیں ۔پاکستان میں حلقہ این اے 120 میں انتخابی مہم انکی صاحبزادی مریم نواز چلا رہی ہیں ۔دریں اثنا چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےاین اے 120 میں ضمنی الیکشن سے پہلے ہی لندن سے واپس پاکستان آنے  کا فیصلہ کر لیا ہے ۔۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان لاہور کی مقامی قیادت سے کافی ناراض ہیں اسی لئے انہوں نے اب خود این اے 120 کی الیکشن مہم کو چلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے الیکشن میں پارٹی پوزیشن کو بہتر بنانے کیلئے اپنی سیاسی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور این اے 120 کیالیکشن مہم کو خود مانیٹر کرنے کے ساتھ ساتھ عمران خان 17 ستمبر تک لاہور میں ہی قیام کرینگے۔یاد رہے نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست این اے 120 پر ضمنی انتخاب 17 ستمبر کو ہوگا جس کے لیے تیاریاں حتمی مراحل میں ہیں۔ مسلم لیگ (ن) نے کلثوم نواز کو حلقے سے امیدوار نامزد کیا ہے جب کہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد ہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…