پنجاب حکومت نے کلثوم نواز کو کامیابی کیلئے نت نئے طریقے ایجاد کرلئے

7  ستمبر‬‮  2017

لاہور (آن لائن) صوبائی حکومت نے این اے120 میں کلثوم نواز کی کامیابی کیلئے نت نئے طریقے ایجاد کر لئے ۔ حلقہ کی برادریوں ،اہم تاجرشخصیات ،امام مساجداور خطیبوں کو ایوان وزیراعلیٰ مدعو کر کے ووٹ دینے کا حلف لے لیا۔تفصیلا ت کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے وزراء اور ارکان اسمبلی کے مسلم لیگ(ن) کی انتخابی مہم چلانے اور اثر انداز ہونے پر نوٹس لئے جانے کے بعد حلقہ کے اہم طبقات اور اثرو رسوخ رکھنے والی شخصیات کو ایوان وزیر اعلی اور 180 ایچ ماڈل ٹاؤن بلوا کر

ان سے حلفیہ وعدے لئے جانے لگے ہیں اس کے علاوہ لاہور کے ارکان اسمبلی حلقہ این اے 120 کی برادریوں کے سرکردہ افراد کو اپنے ڈیروں پر بلوا کر ان سے ووٹ دینے کے عہد لے رہے ہیں ۔ لاہور کے سابق لارڈ میئر خواجہ احمد حسان نے 90 شارع قائد اعظم پر حلقہ کی مساجد کے امام صاحبان اور خطیب حضرات کو بلوا کر ان کو مسلم لیگ کی انتخابی مہم چلانے اور ووٹ حاصل کرنے کے لئے اپنا اثرو رسوخ استعمال کرنے کے لئے کہا ۔ وزیر اعلی پنجاب کی لندن روانگی کے بعد سرکاری سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں اب ایوان وزیر اعلی اور ماڈل ٹاؤن آفس نے انتخابی کیمپ آفس کا روپ دھار لیا ۔ وہاں نہ صرف انتخابی حکمت عملی طے کی جا رہی ہے بلکہ لوگوں سے ملاقاتیں بھی کی جا رہی میں ان ملاقاتوں میں لوگوں کے مسائل کے حوالے سے درخواستیں بھی وصول کی جا رہی ہیں یہ ارکان اسمبلی لاہور کی انتظامیہ اور پولیس کے ذریعے بھی ووٹروں پر اثر انداز ہو رہے ہیں ۔ ارکان اسمبلی اور وزراء کی جانب سے افسروں کو ٹیلیفونک احکامات کی بھر مار ہو گئی ہے سٹی ڈویژن کے متعدد پولیس افسر بھی اس حوالے سے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…