بات اب صرف بیانات پر ختم نہیں ہوگی،پاکستان کا امریکہ کو تگڑا جواب دینے کا فیصلہ

24  اگست‬‮  2017

اسلام آباد (این این آئی)بات اب صرف بیانات پر ختم نہیں ہوگی،پاکستان کا امریکہ کو تگڑا جواب دینے کا فیصلہ خواجہ آصف کادورہ امریکہ ملتوی،وزیر خارجہ خواجہ آصف اب 28اگست کو چین کا دورہ کریں گے،وزیر خارجہ خواجہ آصف 28اگست کو چین کا دورہ کریں گے ،جس میں دوست ملک کو امریکی صدر کی جانب سے آنے والی نئی پالیسی کے حوالے سے اعتماد میں لیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عید سے پہلے وفاقی وزیر خارجہ چین سمیت دوست ممالک سے رابطہ کرکے ان کو اعتماد میں لیں گے اس حوالے سے پہلے وہ 28اگست کو چین کا دورہ کر ینگے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اس وقت چین اور روس سے روزانہ کی بنیاد پر مسلسل رابطوں میں ہے ،روس امریکہ کی جانب سے لگائی جانیوالی نئی پابندیوں پر نالاں ہے تو دوسری جانب ڈوکلام کے تنازعہ پر چین امریکہ کی جانب سے بھارت کی بے جا حمایت پر سخت ناراض ہے ایسے موقعے پر ٹرمپ کے پاکستا ن مخالف بیانات نے جلتی پر تیل کا کا م کیا ہے اور چین، روس اور پاکستان کی اعلیٰ قیادت نے مشترکہ طورپر امریکی اور بھارتی اقدامات کا جواب دینے کا فیصلہ کیاہے جس پر 28اگست سے چین، روس اور پاکستان غور و خوض کرنے کے بعد متفقہ طورپر بڑے اقدام کا اعلان کرسکتے ہیں۔علاوہ ازیں چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ پاکستان امریکی افواج کا قبرستان بن جائے تو ہم امریکہ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ بدھ کو سینیٹ اجلاس کے دوران امریکی صدر کے پالیسی بیان پر چیئرمین سینیٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم میں ویت نام اور کمبوڈیا والی خصوصیات اور روایات پائی جاتی ہیں اگر امریکہ کے صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ پاکستان امریکی افواج کا قبرستان بن جائے تو ہم امریکہ کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔

چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ ڈونلڈٹرمپ چاہتے ہیں کہ پاکستان امریکی افواج کا قبرستان بن جائے تو ہم امریکہ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ وزیر خارجہ کو دورہ امریکہ ملتوی کردینا چاہئے نہ جانے سے اچھا پیغام جائے گا۔ بدھ کو سینیٹ اجلاس کے دوران چیئرمین سینیٹ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پالیسی بیان پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم میں ویت نام اور کمبوڈیا والی خصوصیات اورروایات پائی جاتی ہیں اگر امریکہ کے صدر ٹرمپ چاہتے ہیں

کہ پاکستان امریکی افواج کا قبرستان بن جائے تو ہم امریکہ کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ میری رائے ہے کہ وزیر خارجہ کو ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے تناظر میں دورہ امریکہ ملتوی کردینا چاہئے ، جانے کی بجائے وہاں نہ جانے سے اچھا پیغام جائیگا۔اراکین سینیٹ نے چیئرمین سینٹ رضاربانی کی تجاویز کا ڈیکس بجاکر خیر مقدم کیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…