نوازشریف کا جلسے سے خطاب،اعلان جنگ کردیا

12  اگست‬‮  2017

لاہور/شاہدرہ (این این آئی) سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کی نا اہلی کا فیصلہ نہ عوام نے قبول کیا اور نہ ہی میں نے قبول کیا ٗ آپ وزیراعظم بنا کر اسلام آباد بھیجتے ہیں چند لوگ مجھے رخصت کردیتے ہیں ٗ نوازشریف پر کوئی کرپشن کا داغ نہیں ٗ پاناما کاکیس شروع ہوا تھا اقامہ پر مجھے نکال دیا گیا ؟مجھے بتائیں بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر کبھی وزیر اعظم نا اہل ہوسکتا ہے ٗ آپ میرا ساتھ دیں ملکر ملک کی تقدیر بدلیں گے ۔

ہفتہ کی شب شادرہ میں جلسہ اور ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہاکہ میں آپ کا کس منہ سے شکریہ ادا کروں آپ نے بہت پیار دیا ہے ٗ آپ نے مجھے بہت محبت دی ٗ نوازشریف کو محبت دی ہے ٗ نوازشریف دل کی گہرائیوں سے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہے ۔ نوازشریف نے کہاکہ ہم لاہور کی طرف بڑھ رہے ہیں مجھے بتائیں شاہدرہ کی عدالت نے کیا فیصلہ سنایا ہے ٗ؟نوازشریف کی نا اہلی کا فیصلہ آپ نے قبول کیا ہے ؟آپ بتائیں فیصلہ قبول کیا ہے ؟ جس پر شرکاء نے نہیں میں جواب دیا ۔ نوازشریف نے کہاکہ اسلام آباد سے شاہدرہ پہنچا ہوں ٗراستہ میں سب نے کہا ہے ہمیں یہ فیصلہ قبول نہیں کیا ٗ شاہدرہ والوں کا بھی یہی فیصلہ ہے ٗدیکھیں قوم نے کیا فیصلہ سنایا ہے؟ آپ نوازشریف کو وزیر اعظم بنا کر اسلام آباد بھیجتے ہیں مگر چند لوگ مجھے رخصت کر تے ہیں ٗکیا آپ نے یہ رخصت قبول کرلی ہے ؟ جس پر شرکاء نے جواب دیا نہیں انہوں نے کہا کہ میں نے بھی رخصتی قبول نہیں کی ٗ آپ نے بھی نہیں کی ہے ٗ پوری قوم نے قبول نہیں کی ۔ سابق وزیر اعظم نے کہاکہ نہ میں چین سے بیٹھوں گا نہ آپ چین سے بیٹھیں گے ٗ آپ نوازشریف کیساتھ وعدہ کرتے ہیں جس پر شرکاء نے نعرے لگائے نوازشریف قدم بڑھائیں ہم تمہارے ساتھ ہیں انہوں نے کہاکہ ہم ملک کوتبدیل کر ینگے ٗ پاکستان کی تقدیر بدلیں گے ٗ آپ میرے ساتھ ملکر تبدیل کرینگے ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف پر کوئی کرپشن کا داغ نہیں ٗآپ بولیں الحمد اللہ ! نوازشریف نے کہاکہ مجھے کیوں نکالا ؟

پاناما کا کیس شروع ہوا تھا اقامہ پر مجھے نکال دیا گیا ؟نوازشریف نے کہاکہ کہتے ہیں نواز شریف نے بیٹے سے تنخواہ کیوں نہیں لی ٗ بیٹے سے تنخواہ نہیں لی لہذا مجھے نا اہل کر دیا گیا ٗبیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر کبھی وزیراعظم نا اہل ہوسکتا ہے ۔انہوں نے شرکاء سے کہا کہ آپ وعدہ کریں نوازشریف کا ساتھ دیں گے ٗ

آپ مجھ سے پکا وعدہ کریں نوازشریف کا ساتھ دیں گے جس پر شرکاء نے ساتھ دینے کا وعدہ کیا ۔ نوازشریف نے کہاکہ میں بھی آپ کا ساتھ دونگا دونوں ملکر پاکستان کی تقدیر بدلیں گے ۔نوازشریف نے کہاکہ شاہدرہ والوں نے ہمیشہ نوازشریف اور مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دیا ہے ٗ آپ پرامن لوگ ہیں ہم سب ملکر پاکستان کو تبدیل کرینگے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…