سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نواز شریف نے فتح کا اعلان کر دیا انقلاب اور تبدیلی کیلئے لوگوں کو تیار رہنے کا حکم

12  اگست‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)غم نہ کرو، پاکستان کے 20کروڑ عوام اصل مالک ہیں، چند لوگ مالک نہیں ہو سکتے،مریدکے والے دل سے پوچھ کر بتائیں کہ پاکستان کے اصل مالک کون ہیں؟انشا اللہ 70سالوں سے یرغمال پاکستانیوں کو ملک کو مالک بنائیں گے،مریدکے والو آپ کو میری نا اہلی کا فیصلہ قبول ہے، آپ نے وزیراعظم بنایا ، نکال کسی اور نہ دیا۔ کرپشن کی ہوتی

تو کان سے پکڑ کر بیشک نکال دیتے اور میں شرم سے آنکھیں نیچے کر کے آجاتا۔ تفصیلات کے مطابق مریدکے میں جی ٹی روڈ ریلی کے شرکا اور استقبال کیلئے آنے والے لوگوں کے جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے فتح کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ غم نہ کرو، پاکستان کے 20کروڑعوام ملک کے اصل مالک ہیں چند لوگوں نے 70سالوں سے انہیں یرغمال بنایا ہوا ہے انشا اللہ 70سالوں سے یرغمال پاکستانیوں کو ملک کو مالک بنائیں گے۔ انہوں نے وہاں موجود کئی ہزار لوگوں سے سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ مریدکے والو آپ کو میری نا اہلی کا فیصلہ قبول ہے؟آپ نے مجھے وزیراعظم بنایا ، نکال کسی اور نہ دیا۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ 70سالوں سے ملک کیساتھ مذاق ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا اس خطے میں ایسا کوئی ملک ہے جہاں یہ تماشہ لگا ہو، پاکستانی عوام کے ساتھ گھنائونا مذاق کیا جا رہا ہے۔ میں آپ کے ووٹوں کااحترام کرائوں گا ۔ آپ کے وزیراعظم کو کوئی رسوا کر کے نکال باہر کرے ، ہم آپ کے ووٹوں کے احترام کرائیں گے، ملک بدنام اور رسوا ہو چکا سپریم کورٹ کے فیصلے کی وجہ سے پاکستان کی توقیر پر آنچ آئی۔ کیا پھر انقلاب آنا چاہئے یا نہیں، انشا اللہ اللہ کے فضل و کرم سے اگر آپ کا یہ جـذبہ سلامت رہا تو آپ کی اولاد اور بچے پاکستان میں عزت کی روٹی کمائیں گے اور ملک ترقی

کی انتہا کو چھوئے گی۔ ہم نے ملک میں تبدیلی اور انقلاب لانا ہے، کیا آپ میرا ساتھ دینگے،دل سے پوچھ کر بتائیں ۔ نواز شریف بھی آپ کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چکے گا۔ کبھی دھوکہ نہیں دینگے۔مریدکے والو ، میرے بھائیوں اور بزرگو جو جذبہ آج میں یہاں دیکھ رہا ہوں وہ واقعی تبدیلی اور انقلاب کا پیش خیمہ، ہمارے ملک کی توقیر اور عزت کا ، ہمارے ملک کی دنیا بھر

میں احترام کا۔ اگر یہ نہ ہوا تو ہماری دنیا میں کوئی عزت نہیں کرے ۔ ہمیں یہ بے عزتی منظور نہیں، یہ خوددار قوم ہے۔ جب نواز شریف کا پیغام ملے تو آپ نے پھر ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر میرا ساتھ دینا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…