کرپشن ثابت ہونے پر وزیر اعظم نے تحریک انصاف کو بھی نہ بخشا،معروف ترین رہنما کے بھائی کو نوکری سے فارغ کردیا

  ہفتہ‬‮ 12 اگست‬‮ 2017  |  10:21

اسلام آباد (آئی این پی) ترجمان وزیر اعظم ہائوس نے تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ ای اوبی آئی کے سابق چیئرمین ظفر اقبال گوندل کو کرپشن الزامات پر ملازمت سے فارغ کیا گیا ‘ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ان کی برطرفی کی منظوری دی تھی ‘ وہ تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر نذر گوندل کے بھائی ہیں۔ہفتہ کو ترجمان وزیر اعظم ہائوس نے اپنے ایک بیانمیں کہاکہ ظفر گوندل کے خلاف کرپشن اور مس کنڈکٹ کے الزامات کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کی گئی تھی جس نے تحقیقات کے بعد وزیر اعظم

کو سفارش کی تھی کہ ظفر گوندل کے خلاف انتہائی کارروائی کی جائے۔ وزیر اعظم نے کمیٹی کی سفارشات کا جائزہ لینے کے بعد ظفر گوندل کو ملازمت سے فارغ کرنے کے احکامات جاری کردئیے ۔ ظفراقبال گوندل سابق وفاقی وزیر نذر گوندل کے بھائی اور آڈٹ اینڈ اکائونٹس گروپ کے گریڈ 20 کے افسر تھے‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں