میاں صاحب کو خاموش کرنیکا فیصلہ، اب کی بار ایک اور لمبی رخصت، لاہور پہنچتے ہی نواز شریف کے ساتھ کیا سلوک کیا جائے گا؟ دھماکہ خیز انکشاف

11  اگست‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) میاں صاحب کو خاموش کرنیکا فیصلہ، اب کی بار ایک اور لمبی رخصت، لاہور پہنچتے ہی نواز شریف کے ساتھ کیا سلوک کیا جائے گا؟ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ظفر علی شاہ نے حیران کن بیان دیا جس میں انہوں نے کہا کہ

میاں نواز شریف کو لاہور پہنچتے ہی ان کو تین ماہ کے لئے نظر بند کیے جانے کا خدشہ ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر ظفر علی شاہ نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ میاں نواز شریف جیسے جیسے لاہور کے قریب جا رہے ہیں ان کا پارہ بڑھتا جا رہا ہے اور ان کی تقریریں اس زمرے میں شامل ہو رہی ہیں کہ یہ عوام کو مشتعل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ظفر علی شاہ نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ آئینی اداروں اور خصوصاً سپریم کورٹ سے متعلق اتنی جارحانہ بات چیت جو سنی نہیں جا سکتی نہ ہی برداشت کی جا سکتی ہے اور اس کے علاوہ آپ عوام کو سپریم کورٹ کے خلاف اشتعال دلائیں ، یہ بھی ناقابل برداشت ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ظفر علی شاہ نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ کہیں شہباز شریف کو ہی ڈی سی او لاہور کو حکم نہ دینا پڑ جائے جس کی وجہ سے 3 ایم پی اے کے تحت نواز شریف کو نظر بند کیا جا سکتا ہے۔ یہاں یہ بات واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ظفر علی شاہ سے پہلے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عبد القیوم بھی اسی قسم کے خدشات کا اظہار کر چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…