عمران خان کے خلاف سیتا وائٹ اور بے نظیر کے خلاف غیر اخلاقی فوٹوز کے سکینڈل کے پیچھے کون لوگ تھے؟ شیخ رشید کے حیرت انگیز انکشافات

10  اگست‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کے خلاف سیتا وائٹ اور بے نظیر کے خلاف غیر اخلاقی فوٹوز کے سکینڈل کے پیچھے کون لوگ تھے؟ شیخ رشید کے حیرت انگیز انکشافات، تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شیخ رشید سے پوچھا گیا کہ آپ عمران خان کو بہت قریب سے جانتے ہیں، آپ نہ تو ان کے پارٹی ترجمان ہیں نہ ان کے ترجمان ہیں۔

آپ کو لگتا ہے کہ جو الزامات عمران خان پر لگائے گئے اس معاملے میں کوئی حقیقت ہو سکتی ہے یا یہ صرف سازش ہے۔ جس کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ میں ایک بات جانتا ہوں کہ جتنا اس معاملے کو اچھالا گیا ہے اس سے یہ ثابت ہے کہ یہ عمران خان کے خلاف سازش ہے، عمران خان کے خلاف یہ سازش پہلی دفعہ نہیں ہو رہی ہے، میں اس وقت ان کے ساتھ تھا جب سیتا وائٹ کے کیس میں سارا پیسہ اسحاق ڈار نے لگایا، شیخ رشید نے مزید کہا کہ میں نے آٹھ نو سال ہوئے ہیں بولنا جھوٹ بولنا چھوڑ دیا ہے، دو باتوں کا میں گواہ ہوں ایک عمران خان کے خلاف سیتا وائٹ کا معاملہ اسحاق ڈار نے چلایا اور دوسرا بے نظیر کے خلاف جو کیس تھا جس میں وہ پیٹر گلبرٹ کے جعلی دستخط تھے اور نواز شریف نے بے نظیر کے خلاف جو غیر اخلاقی مہم چلائی، اس وقت امریکہ میں پاکستان کی طرف سے تعینات سفیر حسین حقانی نے پیٹر گلبرٹ لکھا، مجھے نواز شریف نے کہا تو میں نے کہا کہ میری انگریزی تو آپ کو پتہ ہی ہے ، اس کے بعد حسین حقانی نے پیٹر کے جعلی دستخط کیے، ان دستخطوں سے پتہ ہی نہیں چل رہا تھا کہ یہ اصلی ہیں یا نقلی، شیخ رشید نے مزید کہا کہ مجھے یہ پتہ ہے کہ سیتا وائٹ کے معاملے پر اسحاق ڈار کے چھیاسی یا ستاسی لاکھ روپے خرچ ہوئے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…