اسے بچپن سے جانتا ہوں، عائشہ گلالئی کے الزامات پر حیران ہوں، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے فیصلہ سنا دیا

3  اگست‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عائشہ گلالئی کے الزامات، عمران خان کے ماضی کے دوست ایازصادق کے ردعمل نے سب کو حیران کردیا،سپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق نے عائشہ گلالئی کے عمران خان پر لگائے گئے الزامات پر کارروائی سے معذرت کر لی ہے اور کہا ہے کہ جب یہ معاملہ باضابطہ طور پر ان کے سامنے آئے گا تو قانون کے مطابق دیکھیں گے ۔آ ن لائن سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پر ائین کے ارٹیکل

باسٹھ اور تریسٹھ کا اطلاق ہوتا ہے یا نہیں یہ کہنا قبل از وقت ہے اس لئے وہ کوئی رائے بھی نہیں دے سکتے یہ دو اراکین قومی اسمبلی کے درمیان معاملہ ہے جس مین ایک پارٹی چئیرمین پر ان کی اپنی رکن قومی اسمبلی نے الزاما ت لگائے ہیں لیکن وہ اس پر کوئی کارروائی اس وقت تک نہیں کر سکتے جب تک عائشہ گلالئی کوئی درخواست نہیں دیتی ان کا کہنا تھا کہ میں عمران خان کو بچپن سے جانتا ہوں وہ ایسا نہیں تھاجس طرح کے ان پر الزامات لگائے گئے ہیں اور یہ بات کہہ کر کم از کم میں نے اپنے ضمیر کا فیصلہ سنا دیا ہے ۔ جبکہ وزیرا عظم کے انتخاب میں اپنے ہی امیدوار کوووٹ نہ دینے پر عمران خان کے خلاف کارروائی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ جب ان کی پارٹی چیف وہپ کوئی درخواست دیں گی تو وہ دیکھیں گے ویسے بھی ارٹیکل تریسٹھ کے مطابق رکن قومی اسمبلی ایوان میں موجود ہو اور اپنی جماعت کے امیدوار کوووٹ نہ دے اس کے خلاف کارروائی ہوتی ہے لیکن عمران خان تو ایا ہی ہیں اس لئے ان کے خلاف کاروائی خارج از امکان ہے۔عائشہ گلالئی کے الزامات، عمران خان کے ماضی کے دوست ایازصادق کے ردعمل نے سب کو حیران کردیا،سپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق نے عائشہ گلالئی کے عمران خان پر لگائے گئے الزامات پر کارروائی سے معذرت کر لی ہے اور کہا ہے کہ جب یہ معاملہ باضابطہ طور پر ان کے سامنے آئے گا تو قانون کے مطابق دیکھیں گے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…