نواز شریف کو وزیراعظم ہاؤس چھوڑنا پڑے گا، یہ انکی پھوپھو کا گھر نہیں ہے،نعیم بخاری

30  جولائی  2017

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینئر وکیل نعیم بخاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس نواز شریف کو چھوڑنا پڑے گا۔ یہ انکی پھوپھو کا گھر نہیں ہے کہ نا اہل ہو کر بھی یہیں قیام کریں۔ نواز شریف ایک تاجر تھا اور ایک تاجر ہے اس لئے انہوں نے حکمران بن کر پیسہ بنایا کیونکہ انہیں کام ہی صرف یہ آتا تھا۔ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نواز شریف کو بچپن سے جانتا ہوں یہ کوئی سپر مین نہیں ہے.

نواز شریف کو اگر ایک صفحہ لکھ کر پکڑا دیا جائے تو موصوف اسکو صحیح طرح پڑھنے کی قابلیت نہیں رکھتے۔ نواز شریف کے کارندوں نے مجھے دھمکیاں دیں لیکن ہم عمران خان کی قیادت میں ڈٹے رہے اور کرپشن کرنیوالے ٹولے کو منطقی انجام تک پہنچا کر رہیں گے۔ نعیم بخاری نے کہا کہ نواز شریف معصوم نہ بنیں ۔ انہوں نے ملک کا جو حال کیا ہے پوری قوم جانتی ہے۔ قومی دولت لوٹ کر بچوں کے نام پر اثاثے بنائے اور پھر بھی کہتے ہیں کہ ہم نے کرپشن نہیں کی۔ میاں نواز شریف سب سے بڑھ کر اپنے ہی دشمن ہیں میں گواہ ہوں میاں نواز شریف نے بیرون ملک جانے کے لئے ترلے منتیں کیں اور لندن جانے کے لئے ترلے کئے۔ جب یہ واپس آئے تو انہیں لینے کوئی نہیں آیا تھا۔ عوام ساری کرپشن دیکھ چکی ہے۔ سیاسی مقاصد کے لئے نواز شریف نے پیپلز پارٹی کے خلاف جاگ پنجابی جاگ کا نعرہ لگوایا جسکا کوئی جواز نہیں تھا۔ میاں نواز شریف کی حکمرانی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہم پر عذاب تھا۔ وگرنہ ایک ایسا شخص جو اوبامہ کو دورے کی دعوت دینے جائے اور پرچی پر لکھ کر ہاتھ میں پکڑلے۔ میاں نواز شریف کو عزت اور وقار کا کوئی پتہ نہیں ہے۔ میں عمران خان کا سپاہی ہوں ورکر ہوں اگر چیئر مین اجازت دیں گے تو میں نواز شریف کیخلاف ریفرنس دائر کروں گا اور مقدمہ بھی مفت لڑوں گا۔ اور میں ثابت کروں گا کہ آپ نے سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی کے سامنے کتنے جھوٹ بولے۔

میاں نواز شریف جتنے مرضی گلو بٹ بھیج لے لیکن اب انکو چھوڑیں گے نہیں۔ میاں نواز شریف کو اقتدار دماغ کو چڑھ گیا ہے ہم جانتے ہیں آپ کون ہیں؟ یہ وہ پارٹی ہے جس نے جو نیجو کو دھوکہ دیا اور اب بھی اس کے نسلی بٹیرے بنی گالہ جانے کے لئے پر پھیلا رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…