چوہدری نثار کا مسلم لیگ(ن) چھوڑنے کا فیصلہ،سوموار والے دن اعلان کیوں نہیں کیا تھا؟

27  جولائی  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی پریس کانفرنس۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ میری پریس کانفرنس ایک وبال جان بن گئی ہے اور اس پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ایک گلہ بھی کیا ہے کہ ہم آپ کے پاس آئے بیٹھے ہیں اور آپ نے پریس کانفرنس انائونس کی ہوئی ہے۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ میں نے آج سے کچھ دن پہلے پریس کانفرنس کا اعلان کیا تھا کیونکہ میں نے کابینہ میں کچھ باتیں کی تھیں اور ان کی وضاحت کرنی تھی۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ میں نے کابینہ کی میٹنگ میں کہا تھا کہ میں چھوٹا محسوس کر رہا ہوں کہ مجھے اس طرح کی باتیں کرنی پڑ رہی ہیں الیکن ایک وقت آتا ہے کہ ایسی باتیں کرنی پڑتی ہیں۔ میں نے کچھ باتیں کیں جن میں سے کچھ غلط رپورٹ ہوئیں۔ پریس کانفرنس کا مقصد یہ ہے کہ میں غلط باتوں کی تردید کر سکوں اور درست باتوں کی تصدیق کر سکوں۔ آج کی پریس کانفرنس کی میں نے کسی کو اطلاع نہیں دی۔ چوہدری نثار نے کہا کہ مجھ پر الزام لگایا گیا ہے کہ میں ناراض ہوں جبکہ میں اعلان کرتا ہوں کہ میں ناراض نہیں ہوں، میں نے اپنی ساری زندگی نواز شریف اور ن لیگ کیلئے دائو پر لگائی ہے اور اس لئے میں ان سے کیوں ناراض ہونے لگا۔ چوہدری نثار نے کہا کہ میں 33 سالوں سے ہر میٹنگ میں موجود ہوتا ہوں۔ ابھی ڈیڑھ ماہ ہوا ہے کہ مجھے کسی سینئر اہم ترین میٹنگ کیلئے نہیں بلایا گیا۔صرف تین اجلاسوں میں مجھے بلایا گیا بقیہ کسی میٹنگ میں نہیں بلایا گیا۔ میں بن بلائے کہیں نہیں جاتا۔ میں نے اس حوالے سے کابینہ میں اظہار خیال کیا تھا۔ میں نے کوئی ٹرین مس نہیں کی اور نہ ہی میں کسی آوارہ ٹرین کا مسافر ہوں۔ میں ایسی ٹرین کا سوار ہوں جو رکے یا چلے میں اسی کے ساتھ ہوں۔ چوہدری نثار کا مزید کہنا تھا کہ شیخ رشید سن لیں کہ انہیں یہ ٹرینیں مبارک ہوں اور مجھے ان معاملات میں نہ گھسیٹیں۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ پارٹی میں اور تو کوئی چیزیں نہیں ہوتی تھیں لیکن ایک الزام مجھے پر 1985 سے لگتا آیا ہے ۔

میں اس پر اظہار خیال کروں گا۔ مجھے شہباز شریف اور شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج بھی پریس کانفرنس نہ کریں لیکن میں نے وعدہ کیا ہوا تھا کہ میں پریس کانفرنس کروں گا۔ اتوار اور سوموار کو جو میٹنگ بلائی ہوئی تھی اس میں کوئی وضاحت نہین کرنی تھی بلکہ میں نے ایک بڑا فیصلہ کر لیا تھااور وہ اکے عین مطابق تھا جس قسم کے تجزیے کئے جا رہے تھے۔ چوہدری نثار نے کہا کہ میں نے کابینہ میں کہا اور آج سب کے سامنے بھی کہتا ہوں کہ 1985 سے میں جو دیکھ رہا ہوں اور سینئر ترین لوگ جو پارٹی کے ساتھ ہیں ان میں میں سب سے زیادہ سینئر ہوں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…