’’فوج اور عدلیہ کیخلاف یہ کام نہیں کروںگا‘‘ چوہدری نثار آج استعفیٰ دیدیں گے؟

24  جولائی  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی چینل ’اے آر وائی‘ کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار آج اہم پریس کانفرنس کریں گے، جس میں چوہدری نثار کے وزارت سے مستعفی ہونے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے ملتوی کی گئی اہم پریس کانفرنس آج ہو گی، گذشتہ روز چوہدری نثار کی طبیعت کی ناسازی کے باعث پریس کانفرنس ملتوی کردی تھی۔

ترجمان وزارت داخلہ نے میڈیا سے گزارش کی کہ پریس کانفرنس کے التواء پر قیاس آرائیوں سے گریز کریں کیوں کہ پریس کانفرنس محض وزیرداخلہ کی کمر میں درد کے باعث اور معالج کی ہدایات کے پیش نظر کی گئی ہے۔خیال رہے کہ پاناما کیس میں جے آئی ٹی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد وزیراعظم کی ممکنہ نااہلی کے خطرے کے باعث متبادل وزیراعظم کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے، جس میں خواجہ آصف کا نام سرفہرست ہیں۔چوہدری نثار خواجہ آصف کو متبادل وزیراعظم کے طور پر تسلیم کرنے سے انکار کر چکے ہیں ، انکا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کو وزیراعظم تسلیم نہیں کرسکتا، جونیئر کے ماتحت کام نہیں کروں گا اور نہ ہی فوج اورعدلیہ مخالف سازش کا حصہ بنوں گا۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کی قیادت چوہدری نثار کو منانے کی تمام تر کوششیں بے نتیجہ رہی، میاں شہبازشریف بھی ناراضی دور نہ کرسکے۔دوسری جانب ایک قومی روزنامے کی رپورٹ کے مطابق وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان کے خدشات دور کر کے انہیں راضی کر لیا گیا ہے جس میں صدر پاکستان ممنون حسین نے اہم کردار ادا کیاہے۔وزیر داخلہ کو اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ وزیراعظم کی ممکنہ نااہلی کی صورت میں خواجہ آصف کو وزیراعظم نہیں بنایا جائے گا اور نہ ہی اداروں سے مزید ٹکراؤ کی صورتحال پیدا کی جائے گی جبکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو من و عن تسلیم کیا

جائے گا تاہم قانونی جنگ جاری رہے گی جس پر وزیرداخلہ نے پریس کانفرنس ایک دن کیلئے ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کو اپنے متعلق کی جانے والی قیاس آرائیوں سے متعلق اپنے مئوقف سے آگاہ کریں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…