کاؤنٹ ڈاؤن شروع،وقت آگیا،وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ اب کیا ہونیوالاہے؟بڑی پیش گوئی کردی گئی

23  جولائی  2017

لاہور( این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مشرف لیگ سے آنے والے40 ایم این اے جلد فیصلہ کریں گے، مسلم لیگ (ن) میں واضح تین گروپ بن سکتے ہیں، خواجہ آصف اور سردار ایاز صادق وزیر اعظم ہو سکتے ہیں ، حدیبیہ پیپر کیس کھل گیا تو یہ پانامہ سے بھی بڑا کیس ہوگا جس میں شہباز شریف فیملی کا بھی ٹرائل ہوگا ۔پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں پارٹی رہنما امجد گولڈن کی

عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شریف خاندان اپنی کرپشن کے باعث انجام کو ضرور پہنچے گا اور اس میں اب زیادہ وقت نہیں،جلد جاتی امرء بھی ہندو پراپرٹی نکلے گی۔انہوں نے کہا کہ فیصلے کی رات بیٹھ کر قوم کوخوشخبری دیں گے ،اب حقیقی معنوں میں احتساب کا دور شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ چودھری نثار سے جان بوجھ کر کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، میری دانست کے مطابق چوہدری نثار پارٹی کو نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ یقین سے کہتا ہوں عمران خان کے خلاف کچھ نہیں ہوگا،حکمران خاندان بوکھلاہٹ میں بے بنیاد پراپیگنڈا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا ہر فیصلہ مانیں گے اور جو واویلا کر رہے ہیں انہیں بھی فیصلے کو ماننے کا اعلان کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے فیصلہ کرلیا ہے نیا وزیر اعظم لانا ہے،نوازشریف کسی جونیئر کے ساتھ کام نہیں کریں گے،خواجہ آصف اور سردار وزیر اعظم ہو سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…