کن 4خصوصیات کو مد نظر رکھتے ہوئے اگلا وزیر اعظم منتخب کیا جائے گا ؟

22  جولائی  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی موقر روزنامہ جنگ کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے عدالت عظمیٰ سے ممکنہ طور پراپنےخلاف فیصلے پر ہرصورت عمل درآمد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ممکنہ سیاسی مضمرات سے نمٹنے کی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ خلاف فیصلہ آنے کی صورت میں متبادل وزیراعظم کے طور پر خواجہ آصف مضبوط امیدوار بن کے ابھرے ہیں لیکن اس کے علاوہ بھی کئی دیگر نام بھی لیے جارہے ہیں جن میں احسن اقبال، سردار ایازصادق اور خرم دستگیر کے نام بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں جامع حکمت عملی ترتیب دی دی گئی ہےجب کہ حکمران جماعت کی حالیہ مشاورتی نشستوں میں طے کرلیاگیاہےکہ پاناما کیس کے دو پہلو ہیں ایک قانونی اور دوسرا سیاسی۔حکمران جماعت نے فیصلہ کیا ہےکہ قانونی طور پر سپریم کورٹ کے کسی بھی فیصلہ کو ہرصورت قبول کیاجائےگا اور کوئی محاذ آرائی کی صورت پیدا نہیں ہونے دی جائےگی تاہم قانونی فیصلے کو تسلیم کرنے کے باوجود اس کاسیاسی سطح پر بھرپور مقابلہ کیاجائےگا اور اپوزیشن کی جانب سے الزامات اور مہم جوئی کا بھرپور مقابلہ کیاجائےگا۔ذرائع نے بتایا کہ حکمران جماعت نے متبادل وزیراعظم کےحوالے سے مکمل مینڈیٹ اور اختیار وزیراعظم کو دیاہے کہ وہ جس کو چاہیں اپنا متبادل نامزد کردیں۔اس کے لیے 4 اہم خصوصیات کا حامل ہونا ضروری قرار دیاگیا ہے،

ایک تو وہ پارٹی سے طویل وابستگی یعنی تجربہ کار ہو اور دوسرا مسلمہ وفاداری کی تاریخ رکھتاہو، تیسرا پارٹی کے اندر اس کی توقیر اور تعلقات دوستانہ ومفاہمانہ ہوں جب کہ چوتھا اور بہت اہم اس کی وزیراعظم کے ساتھ کمیونی کیشن اچھی ہو۔ذرائع کا مزید کہناہےکہ سپریم کورٹ کے کسی بھی فیصلے کے بعد پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلاکر وزیراعظم پر پھر اعتماد کا اظہار کیاجائےگا اور عارضی اور مستقل متبادل وزیراعظم کے انتخاب کی صورت میں وزیراعظم کے فیصلوں کی تائید کی جائےگی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…