وزیراعظم نواز شریف اور چوہدری نثار میں اصل تنازعہ کیا ہے؟ حیرت انگیز تفصیلات سامنے آ گئیں

16  جولائی  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف اور چوہدری نثار میں اصل تنازعہ کیا ہے؟ تفصیلات کے مطابق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کے بعد وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آ رہے ہیں، قومی روزنامہ اوصاف کے مطابق جے آئی ٹی کی رپورٹ کے فوراً بعد وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چوہدری نثار اور وزیر اعظم نواز شریف کے درمیان سخت الفاظ کے تبادلے کی خبریں تو گردش میں تھیں لیکن اب اس کی کچھ تفصیلات سامنے آنا شروع ہو گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نہ صرف اجلاس میں تاخیر سے پہنچے اس پر یہ کہ وہ وہاں بیٹھتے ،شکوے شکایات کرکے دوران اجلاس ہی واپس چلے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب معلوم ہوا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اجلاس کے بعد وزیراعظم نواز شریف سے کہا تھا کہ پانامہ لیکس کیس کو اس نوبت تک پہنچانے کی ذمہ دار خود حکومت اور حکومتی وزراء ہیں،کچھ سینئر ترین وزراء نے اداروں کے خلاف سخت زبان کا استعمال کیا اور یوں مسائل کو خود اپنے لیے ہی گمبھیر بنا لیا۔ چوہدری نثار نے یہ بھی شکایت کی کہ میں نے کئی اہم مواقع پر پاناما ایشو پر نہایت مخلصانہ مشورے دیے تھے لیکن انہیں نظر انداز کر دیا گیا۔ اور اس وقت نوبت یہاں آن پہنچی ہے کہ کوئی معجزہ ہی آپ کو بچا سکتا ہے۔ اس اجلاس میں وزیر اعظم میاں نواز شریف نے چوہدری نثار کے تحفظات اور شکایات کو نہیں کیا اور ان کے جواب میں کہا کہ آپ جیسے سینئر وزیر کے لیے مناسب نہیں ہے کہ ایسے فورم میں یہ سب باتیں کہے۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ جہاں تک وفاداری کی بات ہے تو پارٹی نے آپ کو اس سے بھی بڑھ کر عزت دی۔ میں نے ہمیشہ آپ کے دلیرانہ انداز سے بات کرنے کو سراہا۔آپ کے تحفظات اور شکایات کا ازالہ میں آپ سے علیحدہ ملاقات کرکے کروں گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…