این اے260 ضمنی انتخاب، تحریک انصاف کے امیدوار کی ضمانت ضبط ہو گئی

16  جولائی  2017

کوئٹہ(آن لائن)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 260کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار کی ضمانت ضبط ہو گئی جبکہ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے میر عثمان بادینی نے میدان مار لیاجبکہ تحریک انصاف کے امیدوار کی ضمانت ضبط ہو گئی ۔تمام 407 پولنگ سٹیشن کے نتائج موصول ہو چکے ہیں جس کے مطابق جے یو آئی ف کے میر عثمان بادینی 43969 ووٹ لے کرکامیاب قرار پائے ۔

جبکہ بی این پی کے میربہادر مینگل 37786ووٹ لیکر دوسرے پشتونخوا میپ کے جمال تراکئی 20179ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے جبکہ پیپلزپارٹی کے عمیر محمد حسنی 14829ووٹ حاصل کر سکے۔تحریک انصاف کے امیدوارزمان اسلم طور 271 ووٹ حاصل کر سکے ۔اس انتخابی مقابلے میں 17 امیدواروں نے حصہ لیا۔اس سے قبل این اے 260 میں سارا دن پولنگ جار ی رہی اس حلقے کے 4لاکھ 60ہزار202 ووٹرز کیلئے 407 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے تھے۔ضمنی انتخاب کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ تھی

 

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…