مسلم لیگ ن کے 44ایم این ایز گروپ بنانے کیلئے تیار ہیں،شیخ رشید

11  جولائی  2017

راولپنڈی(آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میرا ملزم رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے،نواز شریف اخلاقی ،سیاسی اور آصولی طور پر مستفی ہوجائیں، میں تو صرف ایک کے لیے روتا تھا سارا خاندان ہی چور نکل آیا،حکومت بتائے کیا سازش ہورہی ہے نواز شریف نے قانون کے آگے سرنگوں نہ کیا تو وہ جیل جائیں گے،پپو پانچوں پیپرز میں ہوفیل ہوگیا ہے نواز شریف نے اپنی بیٹی کا سیاسی مستقبل بھی تباہ کردیا

مسلم لیگ ن کے 44ایم این ایز نیا گروپ بنانے کے لیے تیار ہیں،تحریک انصاف میں شامل نہیں ہورہا ،عمران خان کے ساتھ ہوں۔منگل کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میں نے کہا تھا قانون جیتے گا ۔ میرا کیس صرف نواز شریف کے خلاف تھا۔ جھوٹ کی داستان انجام پہنچ گئی ۔حکومت کامقابلہ صرف عمران خان اور میں کررہا ہوں ۔انھوں نے کہا کہ نواز شریف کے نااہل ہونے میں کوئی گنجائش نہیں ۔ نواز شریف کی اپنی آف شور کمپنی بھی نکل آئی ہے۔ نوازشریف کا ایجنڈا ہے عدلیہ اور فوج سے لڑائی ۔نواز شریف اخلاقی ،سیاسی اور اصولی طور پر مستعفی ہوجائیں گے۔نواز شریف نے قانون کے اگے سرنگوں نہ کیا تو وہ جیل جائیں گے۔شیخ سعیدان کا سوئیزرلینڈ میں فرنٹ میں ہے۔ انھوں نے کہا کہ پپو پانچوں پیپرز میں فیل ہوگیا ہے۔ نواز شریف اتنا بے رحم انسان ہے اس نے اپنی بیٹی کا سیاسی مسقبل تباہ کردیا۔ نواز شریف کی جرح کے لیے پیپرز کو عدالت میں درخواست دائر کروں گا۔ ثابت ہوگیا ہے کہ پیسا نواز شریف کا ہے۔ میرا کیس آرٹیکل 62اور 63سے متعلق ہے۔ میرا ملزم رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے۔ میں تو صرف ایک کے لیے روتا تھا سارا خاندان ہی چور نکل آیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف ،کنگ عبداللہ کے ساتھ ملاقاتوں میں سفیر نہیں شیخ سعید

موجود ہوتے ہیں ۔حکومت کہہ رہی ہے کہ سازش ہورہی ہے۔ بتائیںکیا سازش ہورہی ہے۔ خدا نہ کرے کہ جو سزا بھٹو کو ہوئی وہ ان کو ہو۔حدیبیہ پیپرز مل کیس میں جان آگئی ہے۔ ن لیگ کا تابوت ثبوتوں کے ساتھ نکل آیا ہے۔ سیف الرحمان پھر پاکستان آئے ہوئے ہیں۔(خ ف) ْْ۔۔ڈیم کا پہلے بھی سنگ بنیا د رکھا جاچکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ن لیگ میں شامل 59ایم این اے مشرف کے ساتھ بھی تھے ۔مسلم لیگ ن کے 44ایم این ایز نیا گروپ بنانے کے لیے تیار ہیں۔تحریک انصاف میں شامل نہیں ہورا ۔عمرا ن خان کے ساتھ ہوں۔(خ ف)

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…