پی ٹی آئی کا ن لیگ سے جیتنا انتہائی مشکل ہے ، ن لیگ کے پاس امیدوار اور پیسے دونوں زیادہ ہیں، تحریک انصاف کے اہم رہنما کی گفتگو

22  جون‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پارٹی الیکشن کا جو طریقہ اختیار کرنا چاہیے تھا ایسے الیکشن نہیں ہوتے، میں پارٹی الیکشن ملتوی کرنے کے مخالف تھا اگر الیکشن ملتوی نہ ہوتے تو میں پنجاب کا صدر ہوتا۔ چوہدری سرور نے ایک نجی ٹی وی میں سینئر صحافی سہیل وڑائچ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات سے ایک سال قبل الیکشن کروانے سے تحریک انصاف کی پارٹی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ انہوں نے یہ کہا کہ

ن لیگ کے پاس الیکشن جیتنے کے لیے بہترین امیدوار اور پیسہ دونوں موجود ہیں اگر تحریک انصاف یہ سمجھتی ہے کہ الیکشن کروا کر امیدوار لانے سے ہم ن لیگ سے جیت جائیں گے تو ایسا مشکل ہے، ہمیں الیکشن جیتنے کے لیے ن لیگ کے ساتھ ایشوز پر جانا ہوگا، گزشتہ کچھ دنوں سے چوہدری سرور کے بارے میں یہ خبریں منظر عام پر آ رہی ہیں کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے والے ہیں، آج نجی ٹی وی کے پروگرام میں چوہدری سرور نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…