شیخ رشید پر حملے کا ٹاسک سینیٹر مشاہد اللہ نے دیا، حساس اداروں کی ابتدائی رپورٹ

11  جون‬‮  2017

اسلام آباد(آن لائن)پارلیمنٹ کے احاطہ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد پر حملہ آور ہونے والے مسلم لیگ جاپان کے صدر نور محمد اعوان کے بارے میں حساس اداروں نے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ہے۔نورمحمد اعوان کو شیخ رشید پر حملہ آور ہونے کا ٹاسک مبینہ طور پر مشاہد اللہ خان نے دیا۔کامیابی کے ساتھ ٹاسک پورا کرنے کی صورت میں جاپان میں اہم ذمہ داریاں دینے کا وعدہ کیا گیا۔نور محمد اعوان اسلام آباد کا رہائشی

اور12سال کی عمر میں چھوٹے بھائی کے قتل میں بھی ملوث رہا۔نورمحمد اعوان کے بڑے بھائی فدا اعوان کو جنوبی افریقہ میں زہر دیکر مار دیاگیا۔مصدقہ ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے مسلم لیگ جاپان کے صدر نورمحمد اعوان سے متعلق تیار کی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ نورمحمداعوان کا مشاہد اللہ خان کے ساتھ بہت قریبی تعلق ہے۔شیخ رشید احمد پر حملہ آور ہونے کیلئے مشاہد اللہ خان نے نورمحمد اعوان کو خصوصی ٹاسک دیا تھا اور کامیابی کی صورت میں جاپان میں سرکاری ذمہ داریاں دلوانے کا بھی وعدہ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق نورمحمد اعوان نے1998ء میں شیخ رشید احمد کو مذکورہ گاڑی گفٹ کی تھی اور1998ء سے لیکر حملہ کرنے سے پہلے تک ایک بار بھی شیخ رشید سے نہ گاڑی واپسی کا مطالبہ کیا اور نہ ہی رقم کا تقاضہ کیا ، حتی کہ نورمحمد اعوان نے شیخ رشید کیخلاف رقم واپسی کیلئے نہ تو کسی تھانے کے ذریعے قانونی چارہ جوئی کی اور نہ ہی لال حویلی جاکر مطالبہ کیا۔1998ء میں جب شیخ رشید وفاقی وزیر تھے انکی قربت حاصل کرنے کیلئے نوراحمد نے یہ گاڑی دی تھی اور اب لیگی قیادت کے اشارے پر پارلیمنٹ کے احاطہ میں نورمحمد اعوان نے شیخ رشید کو روک کر22لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ کے مطابق نور محمد اعوان نے 12سال کی عمر میں اپنے چھوٹے بھائی کو گولی مار کر قتل کردیا تھا اور چند سال پہلے انکے بھائی

فدا حسین اعوان کو جنوبی افریقہ میں کسی نے زہر دیکر قتل کردیاا۔نور محمد اعوان کا ماموں زاد بھائی دستگیر اعوان ڈپٹی میئر ذیشان عرف شانی شاہ کے ساتھ ڈپٹی چیئرمین بھی منتخب ہوچکا ہے۔واضح رہے کہ حساس اداروں نے نورمحمد اعوان کی طرف سے مسلم لیگ(ن) کے موجودہ دور میں اہم شخصیات کو دئیے گئے نذرانوں کا ریکارڈ بھی اکٹھا کرنا شروع کردیا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ نورمحمد اعوان قیمتی گاڑیاں گفٹ کرکے اپنے کس نوعیت کے کام نکلواتا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…