مریم نواز کو قطر بھیجنے کافیصلہ،حیرت انگیز وجہ سامنے آگئی

6  جون‬‮  2017

اسلام آباد (نیوزڈیسک )مریم نواز کو قطر بھیجنے کافیصلہ،حیرت انگیز وجہ سامنے آگئی، تفصیلات کے مطابق خبر رساں ادارے آن لائن نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے قطری شہزادے کو جے آئی ٹی کے سامنے بیان ریکارڈ کرانے پر راضی کرنے کا ٹاسک مریم نواز اور سیف الرحمن کو سونپ دیا گیاہے مریم نواز چند دنوں میں قطر کا دورہ کریں گی اور قطری شہزادہ حماد بن جاسم الثانی کو پاکستان آنے یا قطر

میں جے آئی ٹی ممبران کو بیان ریکارڈ کرانے پر راضی کرنے کی کوشش کریں گی۔قطری شہزادے کو راضی کرنے بارے نواز شریف نے اپنے قریبی دوست سیف الرحمان کو بھی مریم نواز کی مدد کرنے کا پیغام بھیجا ہے۔ اعلی حکومتی ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ شریف خاندان نے پانامہ لیکس کی تحقیقات پر مامور جے آئی ٹی کے سامنے قطری شہزادے حماد بن جاسم الثانی کو پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرانے پر راضی کرنے کا ٹاسک وزیر اعظم کی بیٹی مریم نواز کو سونپ دیاہے۔سیاسی اننگز میں مریم نواز کو سونپے جانے والا یہ ٹاسک سب سے بڑا ٹاسک تصور کیا جا رہا ہے۔ قطری شہزاد کے جے آئی ٹی کے سامنے بیان ریکارڈ کرانے پر راضی کرنے کے لئے مریم نواز اور سیف الرحمن قطری حکمرانوں سے تعلقات سے بھی استفادہ کریں گی اور اس مقصد کے لئے قطریوں کے دیگر دوستوں سے بھی مدد لیں گی۔ذرائع نے بتایا کہ ممکن ہے کہ مریم نواز اس مقصد کے لئے قطر جائیں گی جہاں وہ قطری شہزادے سے ملاقات کر کے جے آئی ٹی کے سامنے بیان ریکارڈ کرانے پر راضی کریں گی۔واضح رہے کہ قطری شہزادہ حماد بن جاسم الثانی نے دو ٹوک الفاظ میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرانے سے انکار کر دیا ہے جس سے شریف خاندان کے کیس کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ قطری شہزادے کے نہ آنے سے لندن فلیٹس کی منی ٹریل ثابت کرنا شریف خاندان کے لئے مشکل ہو جائے گا۔‎

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…