الطاف حسین کی گرفتاری،بڑا قدم اُٹھالیاگیا

27  مئی‬‮  2017

اسلام آباد(آئی این پی)وزارت داخلہ نے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ کے اجراء کیلئے سندھ پولیس سے جلد از جلد جواب مانگ لیا ‘ سندھ پولیس کا جواب موصول ہوتے ہی انٹرپول کو الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی استدعا کی جائے گی‘ وزارت داخلہ کی ہدایت پر ایف آئی اے نے انٹرپول کے اعتراضات دور کرنے کیلئے 13 جون تک کی مہلت مانگ رکھی ہے ۔

ہفتہ کو ذمہ دار ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ پولیس الطاف حسین کیخلاف قائم مقدمات اور گزشتہ برس 21 اگست کو ان کی پاکستان مخالف تقریر کے بعد کئے گئے جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی تفصیلات جلد از جلد فراہم کرے تاکہ 13 جون سے قبل الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ کے اجراء کیلئے انٹرپول کو جواب داخل کروایا جا سکے۔ سندھ رینجرز کی طرف سے الطاف حسین کیخلاف درج مقدمات اور ان کی تقریر پر ہونے والے جلاؤ گھیراؤاور نقصانات سے متعلق تفصیلی رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال کی جا چکی ہے ۔ سندھ پولیس کی رپورٹ کا وزارت داخلہ کو انتظار ہے کیونکہ جس مقدمہ کی بنیاد پر الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ جاری کروائے جا رہے ہیں وہ مقدمہ کراچی کے مقامی تھانے میں درج کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ انٹرپول نے پاکستان کی جانب سے الطاف حسین کی گرفتاری کیلئے ریڈ وارنٹ کے اجراء پر اعتراضات لگا کر واپس کر دیا تھا اور کہا تھا کہ بظاہر الزامات سیاسی نوعیت کے لگتے ہیں اس لئے انٹرپول سیاسی بنیادوں پر کسی کے ریڈ وارنٹ جاری نہیں کرتا ۔ وزارت داخلہ کی درخواست پر ایف آئی اے نے انٹرپول کے اعتراضات دور کرنے کیلئے 2 بار مہلت مانگی ہے اور اب اس کے پاس 13جون تک کا وقت ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…