پاکستان میں پہلا روزہ،رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کردیا

26  مئی‬‮  2017

اسلام آباد/ریاض/نئی دہلی /ڈھاکہ (آئی این پی)ملک بھر میں کہیں بھی چاند نظر نہیں آیا،رمضان المبارک کا پہلا روزہ اتوار کو ہوگا جبکہ سعود ی عرب ، خلیجی ریاستوں اورمشرق وسطی میں ہفتے کو پہلا روزہ ہوگا،ادھر بھارت اور بنگلا دیش میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کے باعث 1438 ہجری کا پہلا روزہ 28 مئی بروز اتوار ہو گا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں مفتی منیب الرحمان کے علاوہ کمیٹی ارکان اورمحکمہ موسمیات کے حکام شریک ہوئے ۔ اس کے علاوہ پاکستان بھر میں زونل اور ضلعی کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر ہوئے جنھوں نے چاند کی رویت کے حوالے سے مرکزی کمیٹی کو آگاہکیا۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے آگاہ کیا کہملک کے کسی بھی حصے سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی اس لیے یکم رمضان المبارک بروز اتوار کو ہوگا۔اس موقع پر مفتی منیب الرحمان نے ملک کی خوشحالی ،امن وسلامتی کیلئے دعا بھی کرائی ۔دوسری جانب پشاور کی مسجد قاسم میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیرصدارت غیر سرکاری اجلاس ہوا ۔اس سے قبل محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ جمعہ کو ملک کے کسی بھی حصے سے چاند نظر آنے کے واضح امکانات نہیں ہیں چاند کی پیدائش جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب 12بجکر 44 منٹ پر ہوئی، جب کہ چاند نظر آنے کے لیے اس کی عمر کم سے کم 35 گھنٹے ہونا لازمی ہے، جو ابھی تک نہیں ہوئی، جس وجہ سے چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ افق پرجمعہ کو چاند 8 ڈگری پر بلند ہوگا،

مگر نظر آنے ‎کے لیے کم سے کم 12 ڈگری ہونا ضروری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق چاند کی پیدائش گزشتہ رات ہوچکی، مگر غروب آفتاب کے وقت تک چاند کی عمر صرف 18 گھنٹے 40 منٹ ہوگی، جب کہ نظر آنے کے لیے 35 گھنٹے کی عمر لازمی ہوتی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب ، خلیجی ریاستوں اورمشرق وسطی میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا لہذا سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں پہلا روزہ بروز ہفتہ کو ہوگا۔ دنیا کے بیشتر ممالک میں بھی ہفتے کو یکم رمضان ہے۔ادھر بھارت اور بنگلا دیش میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کے باعث 1438 ہجری کا پہلا روزہ 28 مئی بروز اتوار ہو گا۔

بھارت کی ریاستوں اڑیسہ، مہاراشٹرا، جھاڑکنڈ سمیت کئی ریاستوں کے شہروں میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مقامی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے جس میں چاند نظر نہ آنے کی شہادتوں کے بعد یکم رمضان المبارک 1438 ہجری بروز اتوار پہلا روزہ ہونے کا اعلان کر دیا گیا۔ بھارت میں سرکاری سطح پر چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی قائم نہیں جس کے باعث علما کرام مقامی سطح پر چاند دیکھنے کا اعلان کرتے ہیں۔دوسری جانب بنگلا دیش میں بھی مقامی رویت ہلال کمیٹی نے بھی چاند کی رویت سے متعلق کوئی شہادت سامنے نہ آنے کے بعد اتوار کے روز پہلا روزہ ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…