وزیراعظم نوازشریف چاروں وزرائے اعلیٰ کے ہمراہ چین روانہ

12  مئی‬‮  2017

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر اعظم نواز شریف وفد کے ہمراہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہو گئے۔وزیراعظم نواز شریف چینی صدر کی دعوت پر بیجنگ میں عالمی کانفرنس میں شرکت کے لیے وفد کے ہمراہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہو گئے۔ چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سمیت وفاقی وزرا اسحاق ڈار، خرم دستگیر، احسن اقبال، سعد رفیق، سرتاج عزیز اور انوشہ رحمان بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم بیجنگ میں عالمی کانفرنس میں شرکت کے علاوہ سی پیک سے متعلق کئی منصوبوں اور مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کریں گے، 14 اور 15 مئی کو بیجنگ میں ہونے والے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں 27 ممالک کے سربراہان شریک ہوں گے۔ وزیراعظم نواز شریف فورم کی اختتامی نشست سے خطاب کرنے والے 3 رہنماؤں میں شامل ہیں جب کہ فورم کی سائیڈ لائن میں وزیراعظم چین کے صدر اور وزیراعظم سمیت دیگر ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم آج سوا 8 بجے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے جہاں بعد ازاں پاکستانی وفد کو ظہرانہ بھی دیا جائے گا۔وزیراعظم آج ہفتہ کو دوپہر 12 بجے چین کے شعبہ توانائی کے وفود سے ملیں گے اور سہ پہر 3 بجے منگولیا کے وزیراعظم سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم اتوار کو ساڑھے 9 بجے ایتھوپیا کے وزیراعظم اور دوپہر 12 بجے بیلاروس کے صدرسے بھی ملاقات کریں گے، اتوار ہی کو دوپہر ایک بجے وزیراعظم ویتنام کے صدر سے بھی ملیں گے اور پھر دوپہر 3 بجے چین کی جانب سے ریاستی عشائیے کے لئے روانہ ہو جائیں گے۔وزیراعظم نواز شریف اتوار کو ساڑھے 4 بجے سینٹر فار پرفارمنگ آرٹ جائیں گے اور شام 5 بجے کلچرل شو میں شرکت کریں گے، وزیراعظم پیرکو ینکی جھیل پر عالمی کانفرنس میں شرکت کریں گے اور خطاب بھی کریں گے،

وزیراعظم پیرکی شام ہنگ زو پہنچیں گے جب کہ وزیراعظم کے وفد کے بیشتر ارکان پیر کی شام اسلام آباد واپس آ جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…