بزدل افغان فوج نےپاکستان پر حملوں کیلئے کس چیز کو ڈھال بنا لیا؟افغان فوج کا انتہائی بزدلانہ اقدام

5  مئی‬‮  2017

چمن(مانیٹرنگ ڈیسک)بزدل افغان فوج نے پاکستانیوں شاہینوں پر حملوں کیلئے اپنے ہی شہریوں کو ڈھال بنا لیا۔ تفصیلات کے مطابق افغان فوج اپنے ہی شہریوں اور ان کے مکانات کو بطور ڈھال استعمال کرتے ہوئے پاکستان کے سرحدی علاقے میں شہریوں پر حملے کر رہی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق افغان فوج نے اپنے شہریوں کو ڈھال اس لئے بنایا ہے کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ پاک فوج نہتے شہریوں پر جوابی کارروائی نہیں کرے گی۔

قبل ازیں چمن میں سرحد پار سے افغان فورسز کی دہشت گردی اور غیر اعلانیہ جنگ نے تمام حدیں پار کرلیں، مردم شماری ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ سے شہید افراد کی تعداد9 ہوگئی، جب کہ حملے میں جب کہ 4 ایف اسی اہلکاروں سمیت اڑتالیس افراد زخمی ہوگئے، ایف سی کی جوابی کارروائی میں متعدد افغان فوجی مارے گئے، فائرنگ کا تبادلہ چھ گھنٹے سے جاری ہے۔

بھارت کی گود میں بیٹھی افغان فورسز پھر دہشت گردی پر اتر آئی۔، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغان فورسز کی جانب سے پاکستانی سرحدی علاقوں میں مردم شماری ٹیم پر حملہ کردیا۔ترجمان کے مطابق افغان فورسز کی جانب سے چمن کے گاؤں کلی لقمان اور کلی جہانگیر میں سرحد پار سے گولے داغے گئے۔

ایف سی اہلکار مردم شماری ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور تھے، جب افغان فورسز کی جانب سے فائرنگ کی گئی، حملے میں شہید افراد کی تعداد 9 ہوگئی، جب کہ 4 ایف سی اہل کاروں ،6 بچوں اور دو خواتین سمیت 48 افراد زخمی ہوئے، چمن سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ چھ گھنٹے سے جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف سی نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔ جس کے نتیجے میں متعدد افغان فوجی ہلاک ہوگئے۔

کشیدگی کے بعد پاکستان نے باب دوستی کو مکمل طور پر بند کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حملے میں بھارتی فوج نے بھی افغان فوجیوں کی حملے میں مدد کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق افغان فورسز مردم شماری کے عمل میں مسلسل رکاوٹ ڈال رہی ہیں۔ افغان حکام کو سرحدی علاقوں میں مردم شماری کی پیش گی اطلاع بھی دی گئی تھی۔ جس کے لیے سفارتی اور عسکری ذرائع استعمال کیے گئے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…