بات صرف 10 ارب روپے کی نہیں تھی بلکہ ۔۔!،عمران خان مزید تفصیلات سامنے لے آئے،حیرت انگیزانکشافات

30  اپریل‬‮  2017

کراچی(آئی این پی) تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ 10 ارب روپے کی پیش کش کرنے والے کا نام اس لئے نہیں بتا سکتا،کیونکہ وہ لاہور کا رہائشی ہے اگر اس کا نام لے لیا تو پھر شریف خاندان اسے انتقامی کارروائی کا نشانہ بنائے گا۔وہ اتوار کو کراچی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔عمران خان نے کہا کہ پاناما کیس سے فارغ ہونے کے بعد کراچی آنے کا وعدہ کیا تھا، کراچی روشنیوں کا شہر تھا

عمران خان نے کہا کہ دبئی سے لوگ کراچی چھٹیاں منانے کے لئے آتے تھے لیکن اب اس شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ہیں، کراچی کے شہریوں کو ان کے حقوق دلوانے کے لئے نکلا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ اندرون سندھ خرچ ہونے والا پیسہ چوری ہو کر دبئی چلا جاتا ہے، جب تک لوگ اپنے حقوق کے لیے نہیں کھڑے ہوں گے ان حکمرانوں کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ نوازشریف کا وزیراعظم رہنے کا اخلاقی جواز ختم ہوگیا، جب پاناما کا انکشاف ہوا تھا اسی دن انہیں استعفیٰ دے دینا چاہیئے تھا، نواز شریف نے یوسف رضا گیلانی کو کہا تھا کہ تحقیقات تک استعفیٰ دے دیں لیکن خود کرسی سے چپکے ہوئے ہیں اور یہ کرسی سے اس وجہ سے چپکے ہوئے ہیں کیونکہ قطری کے ساتھ اربوں روپے کے معاہدوں سے کمیشن آنا ہے، اسی پیسے کی وجہ سے نواز شریف اپنی عزت اور غیرت کھو بیٹھے ہیں۔10 ارب کی پیش کش کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا 10 ارب تو ابتدائی پیش کش تھی، آفر لانے والے کا کہنا تھا کہ پیش کش 10 ارب روپے سے بڑھ بھی سکتی ہے، پیش کرنے والے کا نام اس لئے نہیں بتا سکتا، کیونکہ وہ لاہور کا رہائشی ہے اور اگر اس کا نام لے لیا تو پھر شریف خاندان اسے انتقامی کارروائی کا نشانہ بنائے گا، جس دن عدالت میں بلایا گیا تو 10 ارب روپے کی پیش کش کرنے والے کے لئے تحفظ کا مطالبہ کروں گا اور دبئی سے جس کے ذریعے پیش کش کی گئی اس کا نام بھی بتاؤں گا۔

چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ 30 سالوں سے نواز شریف نے رشوت دینے کے علاوہ کچھ نہیں کیا، اگر موٹو گینگ کو آج یہ کھانے کے لیے دینا چھوڑدیں تو سب ان کا ساتھ چھوڑ جائیں گے، 1999 میں سوائے کلثوم نواز کے کوئی نہیں تھا سب بھاگ گئے تھے لہذا جس دن پارٹی کے لوگوں کو پتہ چلا کہ نواز شریف جانے والا ہے، یہی لوگ ان کی پیٹھ میں چھرا گھونپیں گے اور کہیں گے کہ یہ تو ہے ہی کرپٹ، جس طرح لوگ پہلے چھوڑ کر مسلم لیگ (ق) میں گئے تھے اسی طرح یہ لوگ پھر چلے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہڈان لیکس کمیشن کی پوری تفصیل سامنے آئے لیکن انہوں نے اصل لوگوں کو بچا کر کسی اور کو قربانی کا بکرا بنا دیا، یہ اسی طرح ہے کہ نیب بڑے مگرمچھوں کو معاف کر دیتی ہے اور چھوٹے پٹواریوں کو پکڑلیتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ المیہ یہ ہے کہ ملک کا سب سے بڑا ڈاکو وزیراعظم ہے اور کرکٹرز کو کہتے ہیں کہ آپ نے اسپاٹ فکسنگ کیوں کی۔ ایک سوال کے جواب پر عمران خان کا کہنا تھا کہ جب آصف زرداری کرپشن کے خلاف کھڑا ہوجائے تو یہ قیامت کی نشانی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…