بڑا بریک تھرو،پاکستان نے پاک افغان تاریخ میں پہلی بار بڑا قدم اُٹھالیا

29  اپریل‬‮  2017

کابل(آئی این پی)پہلی بار پاکستانی پارلیمان کا وسیع نوعیت کا وفد سرکاری طور پر افغانستان کا دورہ کر رہا ہے۔اس پیش رفت سے قبل حال ہی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیاسی اور فوجی سطح پر رابطہ ہوا جس کے نتیجے میں بہتر سمجھ بوجھ پیدا ہوئی، جن ملاقاتوں میں تنا ؤ میں کمی لانے اور تعلقات میں بہتری کا طریقہ کار تلاش کرنے پر زور دیا گیا،

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی سربراہی میں پاکستانی پارلیمان کا 15 رکنی وفد ہفتے کو دو روزہ سرکاری دورے پر افغانستان پہنچ گیا جہاں وہ افغان ہم منصبوں اور افغان قیادت کے ساتھ ملاقات کرے گا۔افغان میڈیا کے مطابق پاکستان کا پندرہ رکنی پارلیمانی وفد کابل پہنچ گیا ہے ۔وفد کی قیادت قومی اسمبلی کے اسپیکر، ایاز صادق کررہے ہیں جو اپنے افغان ہم منصبوں اور افغان قیادت کے ساتھ ملاقات کرے گا۔اسپیکر ایاز صادق کا کہنا ہے کہ اِن ملاقاتوں کے دوران، دونوں پارلیمان کے مابین تعاون کو فروغ دینے سے متعلق امور کے علاوہ دونوں فریق کو درپیش مشترکہ معاملات پر مکالمے کے عمل کی بحالی زیرِ غور آئے گی۔توقع ہے کہ یہ دورہ مذاکرات کے ذریعے کشیدہ باہمی تعلقات کے حل میں پاکستان اور افغانستان کے لیے معاون ثابت ہوگا۔پہلی بار پاکستانی پارلیمان کا وسیع نوعیت کا وفد سرکاری طور پر افغانستان کا دورہ کر رہا ہے۔اس پیش رفت سے قبل حال ہی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیاسی اور فوجی سطح پر رابطہ ہوا جس کے نتیجے میں بہتر سمجھ بوجھ پیدا ہوئی، جن ملاقاتوں میں تنا ؤ میں کمی لانے اور تعلقات میں بہتری کا طریقہ کار تلاش کرنے پر زور دیا گیا۔دو وفاقی وزرا عبدالقادر بلوچ اور میر حاصل بزنجو وفد کا حصہ ہیں، جس میں پاکستان پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کی پارلیمانی پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے نمائندے شامل ہیں۔

وفد کے دیگر ارکان میں سینیٹ میں حکمراں جماعت کے قائد راجہ ظفر الحق، اکرم خان درانی، محمود خان اچکزئی، سردار اویس احمد خان لغاری، سید نوید قمر، شفقت محمود، فاروق ستار، حاجی غلام احمد خان بلور، آفتاب خان شیرپا، صاحبزادہ طارق اللہ، جی جی جمال اور مشاہد حسین سید شامل ہیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…