وزیر اعظم نواز شریف کا کو جیکب آباد میں مسلم لیگ(ن) کے جلسے سے خطاب،بڑا اعلان کردیا

14  اپریل‬‮  2017

جیکب آباد(آئی این پی )وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف جیکب آباد کے لئے ایک ارب روپے کی گرانٹ ‘ پاسپورٹ سنٹر ‘ خواتین کیلئے جدید ووکیشنل سنٹر کے قیام ‘ دیہات کو بجلی اور گیس دینے ‘ جیکب آباد کیلئے 100 ٹرانسفارمرز کی فوری فراہمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے حکمرانوں نے عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ‘ ہم نے سندھ کی محرومیاں دور کرنے کی ٹھان لی ہے ،ہماری حکومت سے پہلے سندھ میں

ڈاکو راج تھا اس دفعہ حکومت میں آتے ہی کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر کی،ہم سے پہلے کراچی بدامنی اور انتشار کا شکار تھا تہیہ کیا تھا کہ کراچی کا امن بحال کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ،یقین دلاتا ہوں اب حالات بدلیں گے ‘ اب نعروں سے ووٹ نہیں ملے گا، عوام کی خدمت کریں گے،عوام کو پیپلز پارٹی اور نون لیگ کی خدمت کا فرق پتہ چل جائے گا ، کاش سندھ حکومت نے جیکب آباد والوں کو کچھ تو دیا ہوتا مگر بڑے افسوس کی بات ہے کہ جیکب آباد آج بھی 100 سال پیچھے کھڑا ہے، کراچی میں ہر طرف کچرا ہی نظر آتا ہے، ہم جب بھی حکومت میں آئے، سب سے پہلے امن قائم کیا،خالی جیب نہیں آیا ‘ جیکب آباد کے لئے جیبیں بھر کر لایا ہوں ‘ سندھ میں بجلی کے کارخانے لگائے جا رہے ہیں ‘ انشاء اللہ بہت جلد ملک سے لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا، دنیا کتنی آگے نکل گئی ہے جبکہ جیکب آباد 100 سال پہلے جیسا ہے، جیکب آباد کے مستحقین کیلئے ہیلتھ کارڈ جاری کریں گے ‘ جیکب آباد والوں کو بھی اتنا ہی خوشحال ہونا چاہیے جتنا کوئی دوسرا شہر ‘ جو ترقی پنجاب اور بلوچستان میں ہو رہی ہے وہ سندھ ا ور کے پی کے میں بھی نظر آنی چاہیے۔ وہ جمعہ کو جیکب آباد میں مسلم لیگ(ن) کے جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ عوام کا جوش و خروش دیکھ کر دلی مسرت محسوس کر رہا ہوں۔ شدید گرمی کے باوجود عوام کی بڑی

تعداد میں شرکت پر مشکور ہوں‘ آج نہ اسلام آباد‘ نہ کراچی ‘ پشاور کوئٹہ میں کہیں اتنی گرمی نہیں جتنی جیکب آباد میں ہے ‘ آج جیکب آباد میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ مجھے پتہ چلا کہ اتنی گرمی میں آپ لوگ12 بجے سے میرا انتظار کر رہے ہیں تو میں جلسے میں شریک بزرگوں‘ بہنوں اور بیٹوں کے جذبے کو سلام کرتا ہوں‘ مجھے کہا گیا کہ جیکب آباد میں گرمی ہے آپ واسکٹ نہ پہنیں لیکن میں نے کہا کہ جب جیکب آباد کے لوگ میرے لئے گرمی برداشت کر سکتے ہیں تو میں کیوں نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ملک کے حالات اب بدلیں گے ۔ عوام نے ڈثابت کیا کہ سندھ حکومت نے عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ یہاں کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا گیا۔ عوام کو پینے کا پانی تک میسر نہیں ۔ دنیا ترقی کر کے کہاں پہنچ گئی ہے جیکب آباد آج بھی 100 سال پیچھے ہے ۔ جیکب آباد کی پسماندہ صورتحال دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔

عوام کا درد رکھنے والی حکومت کو حکومت کہا جاتا ہے عوام صرف نعروں نہیں کچھ کرنے سے ووٹ دیتے ہیں۔ بلوچستان ‘ پنجاب میں ہونے والی ترقی سندھ اور خیبر پختونخوا میں بھی نظر آنی چاہیے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ کراچی میں ہر طرف کچرا ہی کچرا نظر آتا ہے ۔ 1991ء میں بھی ہم نے سندھ کے دیہاتوں تک میں امن قائم کیا ہماری حکومت سے پہلے سندھ میں ڈاکو راج تھا اس دفعہ حکومت میں آتے ہی کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر کی۔ ہم سے پہلے کراچی بدامنی اور انتشار کا شکار تھا تہیہ کیا تھا کہ کراچی کا امن بحال کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ اب کراچی کے حالات میں نمایاں بہتری عوام کے سامنے ہے۔ سندھ کے عوام امید کی نظروں سے ہماری طرف دیکھ رہے ہیں ۔ چاہتے ہیں کہ سندھ کے حالات بدلیں اور یہاں بھی خوشحالی آئے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ جیکب آباد کے لئے 100 کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ یہ رقم عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کی جائے گی۔

یہ رقم جیکب آباد کے ضلعی صدر کے حوالے کی جائے گی۔ میں خود ترقیاتی کاموں کی نگرانی کروں گا۔ مسلم لیگ(ن) نے سندھ کی محرومیاں دور کرنے کی ٹھان لی ہے۔ وزیر اعظم نے جیکب آبا د میں خواتین کیلئے ووکیشنل ٹریننگ سینٹر بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کاموں کیلئے پاکستان میں جیکب آباد سب سے زیادہ مستحق ہے۔ مجھ سے اگر کوئی سوال کرتا ہے کہ جیکب آباد کے لئے زیادہ کیوں تو میرا جواب ہے کہ جیکب آباد سب سے زیادہ مستحق ہے۔ جیکب آبا د کا حق ہے کہ اسے دگنا ترقیاتی فنڈ ملے۔ اگر اسلام آباد کو 100 کروڑ ملتے ہیں تو جیکب آباد کو 200 کروڑ ملنا چاہئیں۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت سندھ میں موٹر وے اور بجلی کے کارخانے لگا رہی ہے۔ انشاء اللہ بہت جلد ملک سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہو جائے گا۔

وزیر اعظم نوا زشریف نے جیکب آباد کے لئے 100ٹرانسفارمر کی فراہمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہاں سے جاتے ہی سب سے پہلے ٹرانسفارمرز بھجواؤں گا۔ سمجھیں کہ جیکب آباد کو 100 ٹرانسفارمر مل گئے۔ وزیر اعظم نے جیکب آباد میں پاسکو سنٹر کے قیام جیکب آباد کے دیہات کے لئے بجلی اور گیس فراہمی کا بھی اعلان کیا اور کہاکہ جیکب آباد کی عوام کیلئے ہیلتھ کار ڈجاری کریں گے۔ ہیلتھ کارڈ کے ذریعے مستحقین کا مفت علاج ہوگا۔ انہوں نے جیکب آباد کے 30 سالہ بلڈ کینسرز کے مریض کا بھی علاج کروانے کا اعلان کیا اور کہا کہ یہاں خالی ہاتھ نہیں آیا آپ کو دینے کیلئے جیبیں بھر کر آیا ہوں۔ آئندہ چند دنوں میں ٹیم بھیجوں گا جو سروے کے بعد لوگوں ہیلتھ کارڈ دے گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…