راحیل شریف ،اسلامی فوجی اتحاد کی سربراہی،ایران کے تحفظات کا خاتمہ،پاکستان نے اعلان کردیا

7  اپریل‬‮  2017

اسلام آباد (این این آئی) قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں قیام امن کیلئے صف اول کے ملک کے طور پر کردار ادا کر رہا ہے، پاک افغان سرحد انتہائی پیچیدہ ہے، افغانستان نے سرحد پر بائیومیٹرک نظام کو تباہ کر دیا ہے، پاکستان میں شدت پسندی افغان جنگ کی وجہ سے شروع ہوئی، راحیل شریف کے اسلامی فوجی اتحاد کا چارج سنبھالنے پر ایرانی تحفظات دور کر دئیے جائینگے،

جمعہ کو لیڈرز ان اسلام آباد بزنس سمٹ سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر خان جنجوعہ نے کہا کہ ہمیں دنیا کو سمجھانا چاہئے کہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے اور اس کے لوگ باصلاحیت ہیں۔ پاکستان کا جغرافیہ بہت اہمیت کا حامل ہے، سی پیک کی وجہ سے اس کی اہمیت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو بھی چین پاکستان اقتصادی راہداری میں شامل ہونے کی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں تجارتی اور معاشی سرگرمیوں میں اضافے کیلئے موثر انداز میں کام کیا جا رہا ہے تاکہ وہاں پر شہریوں کو قومی دھارے میں لایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دنیا کے سامنے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنا ہے، پاکستان دنیا میں قیام امن کیلئے صف اول کے ملک کے طور پر کردار ادا کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ پاک افغان سرحد انتہائی پیچیدہ ہے،پاکستان پچھلے چار عشروں سے قربانیاں دے رہا ہے، انہوں نے کہا کہ افغانستان نے سرحد پر بائیومیٹرک نظام کو تباہ کر دیا ہے، پاکستان میں شدت پسندی افغان جنگ کی وجہ سے شروع ہوئی ہے ،پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر 108 روٹس ہیں جہاں سے لوگوں کی آمدورفت ہوتی ہے ، انہوں نے کہا کہ دنیا میں امریکہ واحد سپر پاور ہے جو پاکستان کی قربانیوں کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان طالبان کیساتھ ہے تو پاکستانی طالبان ہمارے خلاف کیوں لڑ رہے ہیں،

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اس کے عوام ایران سے بہت پیار اور محبت رکھتے ہیں ،جب راحیل شریف اسلامی فوجی اتحاد کا چارج سنبھال لیں گے تو ایران کے تحفظات دور کر دئیے جائیں گے۔ ، انہوں نے کہا کہ راحیل شریف ایسا کوئی اقدام نہیں اٹھائینگے جو ایران کے مفاد کیخلاف ہو۔ انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کی نامزدگی کو فرقہ واریت کیساتھ نہیں جوڑنا چاہئے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…