راحیل شریف کی سعودی عرب میں تقرری، ایک بریگیڈیئر کا بھی فیصلہ ہونا ہے،پاک فوج نے تفصیلات کا اعلان کردیا

5  اپریل‬‮  2017

لندن (آئی این پی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹرجنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ سعودی اتحاد میں جنرل (ر) راحیل شریف کی تقرری پاکستانی ریاست کا فیصلہ ہے ،سعودی اتحاد میں راحیل شریف کا تقرر فائدہ مند نہ ہوا تو واپس بلا سکتے ہیں، پاکستان سعودی عرب اور ایران کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے،مسئلہ کشمیر اور جوہری پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا،

مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی مرضی کے مطابق حل کرنا ہوگا ، اس کے حل کیلئے اقوام متحدہ کو کردار ادا کرنا ہوگا، آپریشن ردالفساد دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلاف شروع کیا ،اس کے نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو ں گے ، پاک فوج نے دہشت گردی کو شکست دی،پاکستان میں طالبان کی عملداری والی کوئی جگہ نہیں ہے، داعش اور تنظیم الاحرار کا ہدف کم پڑھے لکھے لوگ نہیں، ان کی رسائی بڑے بڑے تعلیمی اداروں تک ہے، پاکستان کا غدار پاکستان میں نہیں رہ سکتا ۔ وہ بدھ کو یہاں پاکستانی ہائی کمیشن میں میڈیاکو بریفنگ دے رہے تھے ۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان سعودی عرب اورایران کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے،سعودی اتحاد میں راحیل شریف کی تقرری پاکستانی ریاست کا فیصلہ ہے،پریشن ردالفساد کے تحت مدرسہ اصلاحات پرکام ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان اوربھارت کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے، پاکستان خطے میں کشیدگی نہیں چاہتا، پاکستان پراکسی وارپریقین نہیں رکھتا۔انہوں نے کہا کہ آپریشن ردالفساد دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلاف شروع کیا اس کے نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو ں گے ، پاکستان آرمی نے دہشت گردی کو شکست دی ۔آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا دورہ برطانیہ کامیاب رہا ، پاکستان میں اب حالات بہتر ہو رہے ہیں مگر پاکستان اب بھی مشکل وقت سے گزررہا ہے ۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ایک وقت تھا جب ہم مغرب کے ڈارلنگ تھے ،

ہمارے ایٹمی پروگرام کو نہیں روکا گیا ، پیسے بھی دیئے ، رفتہ رفتہ پاکستان کے ساتھ مغرب کا رویہ بدلنے لگا، پاکستان میں طالبان کی عملداری والی کوئی جگہ نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ داعش اور تنظیم الاحرار کا ہدف کم پڑھے لکھے لوگ نہیں، ان کی رسائی بڑے بڑے تعلیمی اداروں تک ہے ۔انہوں نے کہا کہ مدرسوں کے ساتھ تعلیمی اداروں پر بھی ہماری نظر ہے ، جہاں ضروری سمجھتے ہیں دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں کررہے ہیں ، سول وعسکری قیادت ایک ٹیم کی طرح کام کر رہی ہے ۔ سعودی اتحاد میں راحیل شریف کا تقرر فائدہ مند نہ ہوا تو واپس بلا سکتے ہیں ، ایک بریگیڈیئر کا بھی فیصلہ ہونا ہے مگر چیز فائنل نہیں ہوتیں ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر اور نیوکلیئر پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا ، مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی مرضی کے مطابق حل کرنا ہوگا ، اس کے حل کیلئے اقوام متحدہ کو کردار ادا کرنا ہوگا ، جس ملک کی فوج کمزور ہو وہ ترقی نہیں کرسکتا ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…