اہم اسلامی ملک میں موت کے سائے،بھوک سے درجنوں افرادجاں بحق،پاکستان سمیت دنیا بھرسے مدد کی اپیلیں

21  مارچ‬‮  2017

موغادیشو(آئی این پی)صومالیہ میں دو دنوں سے بھی کم وقت کے دوران کم از کم 26 افراد بھوک کے ہاتھوں ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صومالیہ کے جنوبی حصے جوبالینڈ میں دو دنوں سے بھی کم وقت کے دوران کم از کم 26 افراد بھوک کے ہاتھوں ہلاک ہو گئے ہیں۔ صومالیہ سمیت خطے کے دیگر ممالک شدید خشک سالی کی لپیٹ میں ہیں۔ اسی باعث جانوروں کی ایک بڑی تعداد بھی ہلاک ہو چکی ہے جبکہ فصلوں کی

پیدوار کم ہونے کے سبب 6.2 ملین افراد خوراک کی شدد کمی کا شکار ہیں۔ یہ تعداد ملک کی کل آبادی کا قریب نصف بنتی ہے۔ خشک سالی سے شدید متاثر ہونے والے افراد دارالحکومت موغادیشو کا رخ کر رہے ہیں۔دریں اثناء پاکستان میں صومالیہ کی سفیر خدیجہ محمد المخوزمی نے کہا ہے کہ قحط سالی کے سبب سومالیہ میں غذائی اجناس سمیت دواؤں کی اشد ضرورت ہے،مصیبت کی اس گھڑی میں پاکستانی بھائی ہماری مدد کریں،سومالیہ میں امداد لیکر جانے والوں کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کی جائے گی،وہ جمعہ کو سیلانی ویلفئیر ٹرسٹ کے ہیڈ آفس کے دورے کے موقع پر اعزازی قونصل جنرل سیف الرحمان کے ہمراہ اظہار خیال کررہی تھیں،سیلانی مرکز آمد پر سیلانی ٹرسٹ کے جوائنٹ سیکریٹری عامر مدنی ،ٹرسٹی عارف لاکھانی ،غلام نورانی ،عبدالصمد ،نوید رزاق ودیگر نے سفیر اور ان کے ہمراہ آنے والوں کا خیرمقدم کیا ،ایک سوال پر سومالی سفیر نے کہا کہ سومالیہ میں امن وامان کی صورتحال پہلے کے مقابلے میں بہتر ہے،مغربی ممالک کی جانب سے پروپیگنڈا پھیلا یا جاتا ہے کہ وہاں امن وامان کی صورتحال خراب ہے ویسے تو پوری دنیا میں سو فیصد کہیں بھی امن نہیں ہے ،ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سومالیہ کی آبادی ڈیڑھ کڑور نفوش پر مشتمل ہے جن میں کچھ علاقے متاثر ہیں ،اگر 3 ماہ تک بارش سے متاثرہ علاقوں میں کھانے پینے کی اشیاء نہ ملیں تو آپ سوچ

سکتے ہیں کہ وہاں کیا صورتحال ہوگی،انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کو 4 غذائی اجناس آٹا ،چاول ،چینی اور کھانے کے تیل کی زیادہ ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ اگر سیلانی ٹرسٹ میڈیکل ٹیم سومالیہ بھیجنا چاہے تو ہم سرکاری سطح پر اس کو پوری سیکیورٹی فراہم کریں گے اور میں خود جاکر ان کے ہمراہ امداد پہنچاؤں گی،اس موقع پر اعزازی قونصل جنرل سیف الرحمن نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سروے کے مطابق اگر سومایہ کے متاثرہ علاقوں میں آئندہ 3 ماہ میں خوراک نہ پہنچائی گئی تو 10 لاکھ لوگ لقمہ اجل بن جائیں گے،انہوں نے کہا کہ وہ حکومت پاکستان سے بھی درخواست کریں گے کہ سومالیہ کے متاثرہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ امداد پہنچائی جائے،

اس موقع پر عامر مدنی نے کہا کہ فی الحال غذائی اجناس اور دواؤں سے لیس ایک کنٹینر روانہ کررہے ہیں اور مستقبل میں جتنی ضرورت ہوگی امداد روانہ کی جائے گی،اس سلسلے میں ہمارے رضا کار میڈیکل ٹیم کے ساتھ سومالیہ کا دورہ کریں گے،اس موقع پر ٹرسٹی غلام نورانی نے سومالی سفیر اور ان کے وفد کا سیلانی مرکز آنے پر شکریہ ادا رتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ان کا ادارہ پاکستانی بھائیوں کے ساتھ ملکر سومالی عوام کی ہر ممکن مد د کریں گے

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…