پنجاب سمیت ملک بھرمیں آپریشن ،100دہشتگردہلاک کردیئے گئے،آئی ایس پی آر

17  فروری‬‮  2017

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں کومبنگ آپریشن کے دوران 100 دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفورکے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کاتعلق مختلف تنظیموں سے ہے، 24 گھنٹے کے دوران کئےگئےآپریشنز میں متعدد دہشت گرد گرفتار کئے گئے ہیں ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک دشمن ایجنڈے کو کسی صورت

کامیاب نہیں ہونے دینگے، قوم کو اپنی سیکیورٹی فورسز پر مکمل اعتماد اور انحصارکرنا چاہیئے، فوج پاکستانی عوام کو درپیش سیکیورٹی خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ آپریشنز انٹیلی جنس بنیادوں پر کیے گئے، حالیہ دہشتگردی کے واقعات میں ملوث نیٹ ورک کی تلاش میں پیشرفت جاری ہے، دہشتگردی کے واقعات کے رابطے سرحد پارسے تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر گزشتہ رات سے ہی بارڈر بند کردیا گیا ہے، افغانستان سے پاکستان کی جانب نقل وحرکت بند کردی گئی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو پاک افغان بارڈر کی کڑی نگرانی کی ہدایت جاری کی گئی ہیں جبکہ پاک افغان سرحد پردہشتگردوں کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔ دریں اثناء جمعہ کو افغان سفارتخانے کے حکام کو جی ایچ کیو طلب کرکے افغانستان میں چھپے76 دہشت گردوں کی فہرست حوالے کردی گئی اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جائے یا پکڑ کر پاکستان کے حوالے کردیا جائے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ افغان سفارتخانے کے حکام کو جی ایچ کیو میں طلب کرکے افغانستان میں چھپے 76 دہشت گردوں کی فہرست حوالے کی گئی ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے یا ان کو پکڑ کر پاکستان کے حوالے کیا جائے۔۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…