مذاکرات آخری مرحلے میں داخل،پاکستان اور روس اب کیا کرنے والے ہیں،بڑا اعلان کردیاگیا

12  فروری‬‮  2017

کراچی(این این آئی)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمدذکاء اللہ نے کہاہے کہ پاکستان روس کے ساتھ مستقبل میں بھی مزید جنگی مشقیں کرنے پر غور کررہاہے۔اس حوالے سے بات چیت آخری مراحل میں ہے ۔پاک بحریہ کے سربراہ نے یہ بات مشہورروسی جریدے سپوتنک کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کی۔تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر پاکستان کو تنہا کرنے کا بھارتی پروپیگنڈا ایک بار پھر ناکام ہوگیا ، پاکستانی پانیوں میں جاری 37 ممالک کی مشترکہ مشقیں بھارتی واویلے کا منہ توڑ جواب ہیں۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمدذکاء اللہ نے ان مشقوں کا معائنہ کیا۔

اس سے قبل انہوں نے روسی جریدے سے خصوصی گفتگو کی اور یہ انکشاف کیا ہے کہ مزید پاک روس مشترکہ جنگی مشقوں کیلئے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات ختمی مراحل میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت ہی خوش ہیں کہ پہلی بار روس ان مشقوں میں شریک ہے۔ انہوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں بھی پاکستان روس کے ساتھ ہر قسم کی مشترکہ جگی مشقیں کرنے جارہاہے بس تاریخ طے ہونا باقی ہے۔امن مشقوں کی پاکستان دوہزار سات سے میزبانی کررہاہے جس میں روس پہلی بار شریک ہوا ہے یہ مشقیں چودہ فروری تک جاری رہیں گی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…