بھارت نے ایک ‘خفیہ نیوکلیئر سٹی تعمیر کر رکھا ہے، پاک بحریہ کی مشقیں معمول کے مطابق ہو رہی ہیں،ترجمان دفترخارجہ

9  فروری‬‮  2017

اسلام آباد(آئی این پی )ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث ہے اور دہشتگردی کیلئے مالی امداد فراہم کرتا ہے، بھارتی دہشتگردی ثابت ہوچکی ہے، پاکستان اقوام متحدہ میں بھارتی مداخلت کے ثبوت دے چکا ہے،بھارت نے ایک ‘خفیہ نیوکلیئر سٹی تعمیر کر رکھا ہے، جس سے خطے میں ہتھیاروں کا توازن متاثر ہو رہا ہے،اس کے پاس ایٹمی اسلحے کے ذخائر موجود ہیں،

ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ ہم نئی امریکی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں اور انھوں نے یقین دلایا ہے کہ وہ پاکستانیوں کے بارے میں خصوصی اقدامات نہیں لے رہے،بھارت کی ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی جاری ہے،پاکستان پلوامہ کے گاوں میں بھارتی افواج کا اساتذہ، طلبا پر تشدد کی مذمت کرتا ہے، کشمیریوں نے پولیس کو فوج جیسے اختیارات دینے کے بل کو مسترد کردیا،افغانستان میں6 ریڈ کراس ورکرز کی موت کی مذمت کرتا ہے اور ہلاک افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی ہے .پاک بحریہ امن مشقوں کے حوالے سے کہا کہ پاک بحریہ کی مشقیں معمول کے مطابق ہو رہی ہیں، ان مشقوں میں کئی ممالک کی شرکت پاکستان کی اہمیت اجاگر کرتی ہے، کئی ممالک کے پاکستان کے ساتھ روابط بھارت کو مایوس کر رہے ہیں ,بھارت دنیا کے سامنے ایکسپوز ہوچکا ہے، پاکستان کو تنہا کرنے جیسے بیانات افسوسناک تھے. ترکی، ایران، سعودی عرب میں لاپتہ پاکستانیوں سے متعلق مشن حکام سے رابطے میں ہیں جبکہ برطانیہ میں طیارے کے واقعے پر مزید معلومات اکٹھی کررہے ہیں۔جمعرات کو اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا کہ بھارت نے ایک ‘خفیہ نیوکلیئر سٹی تعمیر کر رکھا ہے، ایسی صورتحال میں پاکستان کے پاس اپنے دفاع کے لیے تیار رہنے کے علاوہ اور کوئی آپشن موجود نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ بھی جاری ہے،کشمیری قیادت نے بھارتی ہتھکنڈوں کے خلاف یوم احتجاج منایا، کشمیری وکلا نے مسئلہ کشمیر یو این قراردادوں کے تحت حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے،پاکستان نے اس پر احتجاج ریکارڈ کرایا ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ملک ہے،پاکستان کے عوام، ریاستی ادارے دہشتگردی کا نشانہ بنتے رہے. ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث ہے، بھارت پاکستان میں دہشتگردی کیلئے مالی امداد فراہم کرتا ہے۔ پاکستان اقوام متحدہ میں بھارتی مداخلت کے ثبوت دے چکا ہے.افغانستان کے حوالے سے ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن کاخواہشمند ہے، پاکستان افغانستان میں امن کیلئے مکمل تعاون کو تیار ہے، پاکستان ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، پاکستان کے دروازے مذاکرات کے لیے کھلے رہیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 7 مسلمان ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہم نئی امریکی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں اور انھوں نے یقین دلایا ہے کہ وہ پاکستانیوں کے بارے میں خصوصی اقدامات نہیں لے رہے۔نفیس ذکریا کا کہنا تھا، ‘امریکی سفارت خانے نے اس حوالے سے جامع بیان بھی جاری کیا ہے جبکہ ٹرمپ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ویزہ پابندیوں کا اطلاق پاکستانیوں پر نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی سرجیکل اسٹرائیک سے متعلق انکا کہنا تھا کہ سرجیکل اسٹرائیک پر بھارتی میڈیا کی رپورٹس بے بنیاد ہیں ، سرجیکل اسٹرائیک بھارت کی جانب سے ایک ڈرامہ تھا، پاکستانی افواج نے بین الاقوامی میڈیا کو سرحدی علاقے کا دورہ بھی کرایا، میڈیا نے خود بھی دیکھا سرجیکل اسٹرائیک کے کوئی شواہد نہیں۔ پاک روس دفاعی معاہدوں کے تحت تعاون جاری ہے، امن مشق کے لیے روسی بحریہ کے دستے پاکستان میں موجود ہیں۔نفیس زکریا نے پلوامہ کے گاوں میں بھارتی افواج کا اساتذہ، طلبا پر تشدد کی مذمت کی اور کہا کہ کشمیریوں نے پولیس کو فوج جیسے اختیارات دینے کے بل کو مسترد کردیا،جموں وکشمیرمیں 8ہزار کشمیریوں کو جبری گمشدہ کیا گیا،برہان وانی کی شہادت کے بعد 8ہزار کشمیریوں کو حراست میں لیا گیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…