سی پیک منصوبے نے بھا رت کی نیندیں اڑ دیں، کامیابی سے خو فزدہ ہے، سوئیڈش تھنک ٹینک

4  فروری‬‮  2017

اسٹاک ہوم(آن لائن)سوئیڈن کے تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ بھارت سرکار چین پاکستان اکنامک کوریڈور(سی پیک) کے ذریعے پاکستان کی معیشت مستحکم ہونے کے روشن امکانات پرفکرمند اور خوفزدہ ہے۔سوئیڈن کے اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے رپورٹ شائع کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت پاکستان میں شروع کئے گئے سی پیک منصوبے پر تشویش کا اظہار کیوں کررہا ہے اور اس منصوبے کی مخالفت کے

 

ساتھ ساتھ خوفزدہ کیوں ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کے مطابق سی پیک سے ممالک کے درمیان جنوبی ایشیا میں اثرورسوخ بڑھانے کی نئی دوڑ شروع ہو چکی ہے۔ اس منصوبے سے چین کو بحر ہند اور خاص طور پر بحیرہ عرب تک براہ راست رسائی حاصل ہو جائے گی اور چین گوادر بندرگاہ کے ذریعے اس کی فوجی نقل و حرکت پر بھی نظر رکھ سکے گا۔بھارت کو یہ خدشہ بھی ہے کہ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد مسئلہ کشمیر پر چین کی غیر جانبدار پالیسی پاکستان کے حق میں جھک جائے گی اورمقبوضہ کشمیر پر بھارتی تسلط بین الاقوامی سطح پر اجاگر ہوگا جب کہ بھارتی حکومت مسئلہ کشمیر کو دبا کر رکھنا چاہتی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مستقبل میں بڑے پیمانے پر روزگارکے مواقع میسرآنے سے پاکستان کی معاشی حالت میں واضح بہتری بھی آئے گی جس سے بھارت بری طرح سے خوفزدہ اور خائف ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…