’’ہمارے خلاف فیصلہ آیا تو ہم سڑکوں پر نکل آئیں گے‘‘ سپریم کورٹ کو یہ دھمکی کس نے دی؟

19  جنوری‬‮  2017

اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف ڈاکو اور کرپٹ شخص ہے ، ایک فیکٹری سے کرپشن کرکے 30فیکٹریاں بنا ڈالیں ، موٹو گینگ ملکی پیسے کی کرپشن نہیں چھپا سکتا ہے ، حکومتی وکیل نے منی ٹریل پر کوئی ثبوت نہیں دیا اور پارلیمنٹری استحقاق کے پیچھے چھپنے کی کوشش کی جارہی ہے ، سپریم کورٹ نے تسلیم کیا ہے کہ یہ ایک انوکھی نوعیت کا کیس ہے

، رانا ثناء اللہ نے سپریم کورٹ کوفیصلہ ن لیگ کیخلاف آنے کی صورت میں سڑکوں پر نکلنے کی دھمکی دی ہے اور مریم بی بی وزراء سے روزانہ عمران خان کو گالیاں دینے کی حاضری لگواتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے پانامہ لیکس کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ (ن)لیگی وزراء روزانہ آکر میری تعریفیں کرتے ہیں لیکن مجھے برا کہنے سے شاید یہ سمجھتے ہیں کہ نوازشریف کو بچا لیا جائے گا ، ن لیگ کے وزراء کہتے ہیں کہ ہم کرپٹ ہیں تو آپ بھی کرپٹ ہیں جبکہ اس کی وضاحت کوئی بھی نہیں ہے ۔عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے 2011ء میں انٹرویو دیا کہ میرے اور میری فیملی کی ملک سے باہر کوئی جائیداد نہیں ہے لیکن پھر 2016ء میں پانامہ لیکس میں دریافت ہو نے کے بعد مے فیئر فلیٹس کی جائیداد کو تسلیم کرلیا گیا ،دنیا میں کسی بھی ملک کا سربراہ عوام کا کسٹوڈین ہوتا ہے اور وہ ایمانداری سے ملک چلاتا ہے ، امریکہ کے رچرڈ نیکسن کو فون ٹاپنگ پر استعفیٰ دینا پڑا ، برازیل کے وزیر نے بجٹ کے اعداد و شمار غلط پیش کیے تو اسے بھی مستعفی ہونا پڑا ،

مغرب میں تو صادق و امین کی پریکٹس کی جاتی ہے اور وہاں پر جھوٹ اور کرپشن سے کوئی بھی نہیں بچتا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے کیس میں پانامہ ثبوت آئے ہیں تو پھر منی ٹریل تو دینا ہی ہو گا کہ جدہ کے پیسوں سے مے فیئر فلیٹس کس طرح خریدے گئے لیکن وزیراعظم کے وکیل نے ابھی تک منی ٹریل کا کوئی ثبوت نہیں دیا اور پارلیمنٹ کے استحقاق کے پیچھے چھپنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ نااہلی سے بچا جاسکے ۔عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے خود تسلیم کیا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا ایک انوکھا کیس ہے اور میں کہتا ہوں کہ اس سے پاکستان پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔
صحافی کے ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہاکہ رانا ثناء اللہ نے سپریم کورٹ کودھمکی دی ہے کہ اگر ن لیگ کیخلاف کوئی فیصلہ آیا تو عوام سڑکوں پر آئے گی ، یہ وہی پارٹی ہے جس نے ڈنڈوں سے سپریم کورٹ پر حملہ کیا تھا۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہاکہ عدالت نے ہم سے کاغذات کی ویری فیکیشن مانگی ہے لیکن ہمارے پاس صرف ایک ہی ڈاکومنٹ موجود ہے کہ مریم نوازشریف ہی مے فیئر فلیٹس کی مالکہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ مجھے گالیاں دینے کا کوئی شوق نہیں لیکن یہ حقیقت ہے کہ نوازشریف ملک کا کرپٹ اور ڈاکو ہے جس نے ایک فیکٹری سے تین فیکٹریاں بنائیں ، اگر مسلم لیگی وزراء مجھ پر کرپشن کا الزام لگاتے ہیں تو میں کبھی اقتدار میں آیا ہی نہیں ہوں ۔
یہ پہلی مرتبہ کوئی کسی پر الزام لگا رہا ہوگا کہ کوئی اقتدار میں آنے سے پہلے ہی کرپشن کرگیا ہے ۔عمران خان نے کہاکہ اگر ڈاکو کو ڈاکو نہ کہا جائے تو یہ ایک بہت بڑا ظلم ہے ، کیونکہ ملک سے باہر پیسے بھیج کر ملک میں غربت کو پھیلا گیا ہے ، تین سال میں آئی ایم ایف سے جو پاکستان نے قرضہ حاصل کیا ہے تقریباً ساڑھے سات ارب ڈالر کے اسی پیسہ سے دبئی میں پراپرٹی خریدی گئی ہے ۔عمران خان نے کہا کہ موٹو گینگ کی کرپشن بچ نہیں سکے گی ، مریم بی بی روزانہ مسلم لیگی وزراء سے مجھے گالیاں دلوانے کی حاضری لگواتی ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر ان سے پوچھتی ہیں کہ دانیال عزیز تم عمران خان کو گالیاں دی ہیں تو پھر تمہیں وزارت ملے گی ۔
خواجہ سعد رفیق تم نے عمران خان کو گالیاں دی ہیں ورنہ تمہاری پرائز بانڈز سے اربوں روپے کے مالک بننے کی حقیقت بتا دوں گی ،خواجہ آصف تم نے بھی عمران خان کو گالیاں دی ہیں ورنہ تمہارے 480ارب آئی پی پیز سے نکالنے کی حقیقت بتا دوں گی ۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ میری ٹیم نے کبھی بھی کسی کے خلاف اتنی گندی زبان استعمال نہیں کی جتنی گزشتہ روز لیگی رہنمائوں نے میرے خلاف کی ہے ، سپریم کورٹ کے ججز جو بھی فیصلہ کریں گے اس سے نیا پاکستان بنے گا اور ملک میں کرپشن ختم ہو گی ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…