راحیل شریف کے کمانڈر انچیف بننے کے حوالے سے خواجہ آصف نے بیان کیوں بدلا ؟ کون سی تین بڑی سپر پاورز درمیان میں رکاوٹ بنیں ؟ 

14  جنوری‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) یادش بخیر کہ پاکستان کے سابق آرمی سربراہ راحیل شریف کو 39ممالک کے اتحاد کا کمانڈر انچیف بنانے کے حوالے سے افواہیں زبان زد عام تھیں ۔ کسی نے کچھ کہا اور کوئی کچھ بولا ۔ اس حوالے سے خواجہ آصف کا پہلا بیان بھی قابل غور اور بڑی اہمیت کا حامل تھا تاہم چند دن بعد انہوں نے اپنا بیان بدل ڈالا ۔

اس حوالے سے سینئر صحافی ضیا شاہد نے کہا ہے وزیر دفاع کی تصدیق اور پھر دو دن بعد بیان بدل دینے کی اصل وجہ امریکہ ، روس اور ایران کا دباؤ ہے، آئندہ دنوں میں سعودی بادشاہ کا نوازشریف سے براہ راست رابطہ متوقع ہے جس میں وہ اپنا مطالبہ دہرائیں گے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ضیاء شاہد کاکہناتھاکہ میرے نزدیک وزیر دفاع کے ایک دم بیان بدل دینے اور اسلامی فورس میں شمولیت کے حوالے سے انکار کی وجہ امریکہ اور روس کی جانب سے آنے والا دباؤ ہے۔ ایران نے بھی کھل کر اس اتحادی فورس بارے تشویش اور ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ ایران، عراق، شام، لبنان جیسے اہم ملک اس اتحاد میں شامل نہیں ہیں، اوباما انتظامیہ تو اس اتحادی فورس کے حق میں تھی ، جب اس اسلامی اتحادی فورس کا اعلان کیا گیا تو امریکہ نے کوئی مخالفت نہیں کی لیکن اب نئے امریکی صدر ٹرمپ اس کے حق میں نہیں ہیں جس کے باعث حکومت کو یکدم یو ٹرن لینا پڑا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…