خواجہ آصف کی اسرائیل کو ایٹمی حملے کی دھمکی دنیا بھر میں ہلچل مچ گئی۔۔حقیقت کیا نکلی؟

25  دسمبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق وزیر دفاع پاکستان خواجہ آصف کو غلط خبر سے غلط فہمی ہوئی اور اسرائیل کو دھمکی دے ڈالی۔ امریکی اخبارنیویارک ٹائمز نے وضاحتی رپورٹ شائع کردی۔ایسا لگتا ہے کہ وزیردفاع پاکستان خواجہ آصف جعلی خبر پڑھ کر اسرائیل کو نیوکلیئر حملے کی دھمکی دے بیٹھے۔ امریکا کے اخبار نیویارک ٹائمز نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے ٹوئیٹ بیان پر وضاحتی رپورٹ شائع کردی۔رپورٹ کے مطابق
twee-680x246 خواجہ آصف نے جمعہ کو جعلی خبر پر اسرائیل کو نیوکلیئر حملے کی دھمکی دے ڈالی، اے ڈبلیو ڈی نیوز ڈاٹ کام پر اسرائیلی وزیر دفاع کا جعلی بیان چھاپا گیا کہ اگر پاکستان کسی بھی بہانے فوج شام بھیج رہا ہے ، تو ہم پاکستان کو نیوکلیئر حملہ کر کے تباہ کردیں گے۔ادارے کے مطابق یہ خبر بالکل جعلی تھی، یہاں تک کہ موجودہ کی جگہ سابق اسرائیلی وزیر دفاع موشے یالون کے نام سے بیان شائع کیا گیا۔اسرائیلی وزارت دفاع خبر کے جعلی ہونے کی باقاعدہ تصدیق کرچکی ہے۔نیویارک ٹائمز نے دیگر واقعات کی مثالیں دیکر واضح کیا کہ اس نوعیت کی جعلی خبریں تباہ کن ہوسکتی ہیں۔

isare-680x198

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…