قوم کیلئے زبردست خوشخبری۔۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے رخصتی سے قبل بڑی خواہش کا اظہار کردیا

26  ‬‮نومبر‬‮  2016

اسلام آباد(آئی این پی)چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے آج ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آبادکا دورہ کیاجہاں انہوں نےضرب عضب کے حوالے سے پاک فضائیہ اور پاک آرمی کے درمیان ہم آہنگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے مستقبل میں مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ایئر ہیڈ کوارٹر اسلام آبادآمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان نے ان کا استقبال کیا۔ پاک فضائیہ کے ایک چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی ۔
اس کے بعد پرنسپل سٹاف آفیسر ز کا آرمی چیف سے تعارف کرایا گیا۔بعد ازاں جنرل راحیل شریف نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان سے اُن کے آفس میں الوداعی ملاقات کی۔پاک فضائیہ کے سربراہ نے جنرل راحیل کی پاکستانی دفاع کی مضبوطی اور تینوں افواج کے درمیان مشترکہ و مربوط حکمت عملی کے حصول میں اپنا کردارادا کرنے پر انکی تعریف کی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان آرمی اور پاک فضائیہ نے آپریشن ضرب عضب کے دوران مل کر کام کیا تا کہ ملک سے دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ کیا جا سکے۔ جنرل راحیل شریف نے ائیر چیف سے گفتگو کے دوران قوم کے فضائی محافظوں کی ذمہ داری اور جذبہ کی تعریف کی اور دونوں مسلح افواج کے درمیان موجود بہترین ہم آہنگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ اسے مستقبل میں مزید بڑھایا جائے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…