عشرت العباد کادہشت گردوں کے ساتھ تعلق! حکومت نے تین سال سے گورنر کیوں بنائے رکھا؟

11  ‬‮نومبر‬‮  2016

اسلام آباد (آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کا ئرہ نے کہا ہے کہ وفاق ڈاکٹر عشرت العباد کے دہشتگردوں سے مراسم کے متعلق جانتی تھی تو 3سال گورنر کیوں بنائے رکھا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کا ئرہ نے کہا کہ نئے گورنر سعید الزمان کی تقریریں حیران کن ہیں۔ وفاقی حکومت نے ایسے شخص کو گورنر بنایا ہے جس کی صحت دوست نے اور عمر 80سال تک پہنچ چکی ہے۔ لگتا ہے کہ سعید الزمان کو ماضی میں مسلم لیگ کی خدمات کا صلہ فراہم کیا گیا ہے۔ نہال ہاشمی کی جانب سے سابق گورنر عشرت العباد پر دہشتگردوں کے نمائندے اور سندھ حکو مت کی جانب سے گرفتار نہ کرنے کے الزام پر کہا کہ نہال ہاشمی کو کیا جواب دوں وہ تو خود اپنی ہی حکومت پر تنقید کر رہے ہیں۔ سندھ حکومت کا رویہ وزیراعلیٰ شہباز شریف والا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ اگر ڈاکٹر عشرت العباد کے بارے میں سب جانتی تھی تو ان کا نام ای سی ایل میں کیوں نہیں ڈالا اور کیا وفاق نے 3سال تک دہشتگردوں کے نمائندے کو کیوں گورنر بنائے رکھا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…