پرویز مشرف کی ایم کیو ایم شمولیت؟ دبئی میں اہم ترین ملاقات ‘ اندر کی کہانی منظر عام پر

8  ‬‮نومبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیوایم پاکستان کے مرکزی رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہارالحسن نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف سے ملاقات کی جس میں کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق دبئی میں ایم کیوایم پاکستان کے مرکزی رہنما خواجہ اظہارالحسن نے سابق صدرجنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف سے ملاقات کی، جس میں بانی ایم کیو ایم کی 22 اگست کی تقریرکے بعد کراچی کی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی، اس موقع پر خواجہ اظہار نے پرویز مشرف سے مختلف معاملات میں صلح مشورے بھی کیے۔دوسری جانب ترجمان ایم کیو ایم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دبئی میں خواجہ اظہار الحسن کی مشترکہ دوستوں کے ہمراہ کھانے پر پرویز مشرف سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں کراچی کی ترقی اور مقامی حکومتوں کے نمائندوں کے اختیارات کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا، پرویزمشرف کی اپنی الگ سیاسی جماعت ہے اور ایم کیوایم ایک علیحدہ سیاسی جماعت ہے، کسی بھی سیاسی جماعت سے سیاسی اتحاد زیر غور نہیں اور نہ ہی پرویز مشرف ایم کیو ایم کا حصہ بن رہے ہیں اور ہم مختلف قیاس آرائیوں کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…