وزیرستان میں کیڈٹ کالج کا قیام، کس عرب ملک کے پیسوں سے ہوا؟حیرت انگیز انکشاف

23  اکتوبر‬‮  2016

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ پوری دنیا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہماری شراکت تسلیم کرتی ہے اور ہمارے تجربے سے سیکھنا چاہتی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جنوبی وزیرستان کے علاقے اسپن کئی میں کیڈٹ کالج کا افتتاح کردیا اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ نے کالج کے لیے فنڈزدینے پر یو اے ای اور اراضی دینے پرمقامی قبائل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سپن کئی کیڈٹ کالج فاٹا میں معیاری تعلیمی اداروں کے قیام کی کڑی ہے ٗدرپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو زیادہ سے زیادہ بڑھانا ضروری ہے کیوں کہ ملک کا مستقبل تعلیم یافتہ، پرجوش نوجوانوں محفوظ بناسکتے ہیں۔ اس کالج کی تعمیر کیلئے متحدہ عرب امارات نے پاکستان کی مدد کے پروگرام کے تحت 6.3 ملین ڈالر (23.14 ملین درہم) دئیے ہیں۔یہ کالج صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان، ابوظہبی کے ولی عہد اور یو اے کی آرمڈ فورسز کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان، ڈپٹی وزیراعظم اور صدارتی معاملات کے وزیر شیخ منصور بن زید النہیان کی ہدایات پر تعمیر کیا گیا تاکہ مختلف بنیادی منصوبہ جات کے ذریعے پاکستان کے مخلص لوگوں کی مدد کی جا سکے۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاکہ پوری دنیا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری شراکت تسلیم کرتی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے تجربے سے سیکھنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج تعمیر نو مکمل ہونے تک علاقے کے لوگوں سے تعاون جاری رکھے گی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…