وزیراعظم ہاؤس کی اہم شخصیت نے حکومت کو دھمکی دیدی ۔۔چونکا دینے والے انکشافات

18  اکتوبر‬‮  2016

اسلام آباد(ایکسکلوژ رپورٹ) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ نگار کے چونکا دینے والے انکشافات۔ نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ نگار نے کہا کہ ایک صحافی سے وزیر اعظم ہاؤس کی ایک ایسی خاتون ملی ہے جس کے پاس کوئی عہدہ نہیں۔ سینئر تجزیہ نگار نے کہا کہ ایک وفاقی سیکرٹری کے وٹس ایپ میسجز بھی چلے ہیں، جس کے ثبوت موجود ہیں۔ سینئر تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ وفاقی سیکرٹری تو یہاں تک پریشان ہو گئے تھے کہ وہ دوڑتے ہوئے ایک وفاقی وزیر کے پاس گئے اور کہا کہ مجھے رات کو اٹھا لیا جائے گا یا کل اٹھا لیا جائے گا، مجھے جس دن کسی حساس ادارے نے اٹھا لیا تو میں آپ سب کا نام بتا دوں گا ، سینئر تجزیہ نگار نے کہا کہ اس وفاقی سیکرٹری نے صاف صاف کہہ دیا کہ مجھے پکڑا گیا یا ای سی ایل میں ڈالا گیا تو میں ایک منٹ میں ساری کہانی صاف صاف سنا دوں گااسلئے مجھے بچاؤ۔ سینئر تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا کہ اس ’مجھے بچاؤ ،،ورنہ‘ والی صورتحال سے نواز شریف خاصے پریشان ہو گئے ہیں۔
دوسری جانب قومی سلامتی کمیٹی سے متعلق صحافی سرل المیڈا کو خبر کس نے فیڈ کی یہ معاملہ ابھی تک حل نہیں ہو سکا۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق 4 روز قبل چوہدری نثار نے کہا تھا کہ 4 سے 5 روز میں پتہ چل جائیگا کہ خبر دینے والا اصل مجرم کون ہے؟ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سرل المیڈا سے اسلام آباد کی کافی شاپ میں ایک وزیر نے ملاقات کی تھی۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس کے میڈیا سیل سے ایک خاتون نے خبر فیڈکرنے میں کردار ادا کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق خبر کو فیڈ کروانے میں ملوث خاتون کے شواہد ملنے سے متنازعہ خبر کی تحقیقات کا رخ تبدیل ہونے والا ہے۔ نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق سرل المیڈا سے اسلام آباد کی مشہور کافی شاپ پر ایک وفاقی وزیر کی سرل المیڈا سے ملاقات ہوئی تھی۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پرنسپل انفارمیشن آفیسرز نے سٹوری کنفرم کرنے کیلئے مختلف لوگوں سے رابطے کئے۔ نجی ٹی وی رپورٹ میں کہا گیا کہ وزیر اعظم ہاؤس میں موجود میڈیا سیل کی سربراہی کرنے والی ایک خاتون کا خبر فیڈ کروانے میں مرکزی کردار ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…