کراچی سے گرفتار دہشت گرد کیا خطرناک منصوبہ بنا رہا تھا؟تہلکہ خیز انکشاف

30  اگست‬‮  2016

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں گرفتار کالعدم تنظیم کا دہشت گرد فضل گل دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بنارہا تھا۔ تفتیشی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملزم کو سکولوں پرحملوں اور سرکاری اسلحہ چھیننے کے ٹاسک دیئے گئے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 50 سے زائد ایف سی اہلکاروں کو شہید،پولیس پر حملوں اور سکولوں کو تباہ کرنے والے ملزم نے خطرنا ک انکشافات کرد ئیے۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی نوید خواجہ نے خفیہ اطلاع پر سہراب گوٹھ میں کارروائی کر کے انتہائی خطرناک دہشت گرد ملا فضل گل عرف قاسم کو گرفتار کرلیا گیا جو کہ تحریک طالبان سوات کے امیر ملا فضل اللہ کا قریبی ساتھی ہے۔
فضل گل عرف قاسم نے دوران تفتیش اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر چار باغ کی ایف سی کیمپ اور چوکی پر حملے اور متعدد ایف سی اہلکار وں کو شہید اور زخمی کرنے کا اعتراف کیا ہے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم کا ساتھی بھی مارا گیا۔ چار باغ میں ہی ساتھیوں کے ساتھ مل کر ملزم نے ایف سی کنٹونمنٹ پر حملہ کیا اور 21ایف سی اہلکاروں کو یرغمال بنانے کے بعد شہید کردیا۔ فضل گل نے خوازہ خیل میں پولیس موبائل پر حملہ کرکے ایک افسر کو شہید کیا اور سرکاری اسلحہ بھی ساتھ لے گیا تھا۔ چار باغ میں متعدد سرکاری اور نیم سرکاری سکولوں کو تباہ کیا جبکہ ملا فضل اللہ کے کہنے پر تحصیل مینگورہ میں ناظم کا گھر تباہ کیا۔ سوات میں آرمی آپریشن شروع ہونے پر ملزم ٹی ٹی پی کمانڈر عمران کے ہمراہ طورخم کے راستے افغانستان فرار ہوگیا جس کے بعد ملزم کراچی کی بلال کالونی میں اپنے بھائی کے گھر آگیا تھا۔ گرفتاری کے وقت ملزم سہراب گوٹھ میں اکیلا رہ رہا تھا۔ ملزم کے ساتھیوں میں غنی،عبداللہ،ہنزلہ قاری عابد اورغفار شا مل ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…