پاک چین اقتصادی راہداری کو ناکام بنانے کیلئے بھارت طاہر القادری کو بڑی رقم دے رہا ہے سینئر سیاستدان کا تہلکہ خیزدعویٰ

22  اگست‬‮  2016

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ طاہر القادری کو بھارت سے سی پیک ناکام بنانے کیلئے پہلی قسط مل چکی ہے کیونکہ بھارت سی پیک منصوبے کیخلاف فنڈز جاری کر رہا ہے ‘ عمران خان ہمیشہ احمقانہ باتیں کرتے ہیں‘پہلے دہشت گردفاٹاسے آتے رہے اب دہشت گردافغانستان آتے ہیں ‘ پنجاب میں جہاں کومبنگ آپر یشن ہوگا وہاں کے اداروں کو بھی شامل کیا جا ئیگا‘پنجاب میں چھ ماہ سے ایک بھی ٹارگٹ کلنگ نہیں ہوئی ‘پنجاب میں بچوں کے اغواء میں کوئی گینگ ملوث نہیں90فیصد بچے گھروں کے ماحول کی وجہ سے بھاگ جاتے ہیں ‘لاہور سے4بچیاں غائب ہوئیں آج انکا ڈراپ سین ہوچکا ہے ‘دنیا میں کوئی کرائم فری سوسائٹی نہیں ہوتی۔ سوموار کے روز پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بچوں کے اغواء کے حوالے سے کوئی گینگ نہیں اور لوگوں نے مختلف جن افراد کو پکڑ اور تشدد کا نشانہ بنایا وہ سب بے گناہ نکلے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے 90فیصد بچے گھروں کے ماحول اور والدین کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنانے کی وجہ سے غائب ہو جاتے ہیں اور لاہور میں ہی ایک دن پہلے 4لڑ کیاں غائب ہوئیں والدین اور اہل خانہ نے روڈ بلا ک کر کے احتجاج بھی کیا لیکن وہ اب پتہ چلا ہے وہ خود ہی گھر سے گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ہمیشہ سے غیر ذمہ دار انہ اور احمقانہ باتیں کرتے ہیں ان کو پتہ ہونا چاہیے 6ماہ میں پنجاب میں ایک بھی ٹارگٹ کلنگ نہیں ایک واقعے کو جواز بنا کریہ کہہ دینا کہ یہاں ٹارگٹ کلنگ ہو رہی ہے جکسی بھی صورت درست بات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان میں سی پیک منصوبے کا دشمن ہے اور بھارت نے اس منصوبے کیلئے فنڈز جاری کیے ہیں جن میں سے طاہر القادی کو انکے حصہ کی قسط مل چکی ہے اس لیے وہ احتجاج اور دھرنوں سے سی پیک کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…