یوم آزادی کے موقعے پر صدر پاکستان نے کشمیریوں کو ایسا پیغام دیدیا کہ دشمن ممالک کو آگ لگ گئی

14  اگست‬‮  2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے، دیدہ اورنادیدہ دشمنوں کو بھاگنے نہیں دیا جائے گا، شہدا کے خون کا پورا حساب لیا جائے گا، پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی عالمی سطح پر حمایت جاری رکھے گا۔ جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں جشن آزادی کی مرکزی تقریب ہوئی۔ تقریب میں صدرمملکت ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ایئر چیف اور نیول چیف، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور ملک کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی ۔ صدر ممنون حسین نے یوم آزادی پر پرچم کشائی کی مرکزی تقریب سے خطاب میں پوری قوم کو آزادی کی مبارکباد دی۔ صدر مملکت نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب آخری مراحل میں ہے۔ یقین ہے کہ آخری کاری ضرب لگا کردہشت گردوں کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ کردیں گے۔مسلح افواج اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے جان پر کھیل کر ملک کا دفاع کیا ہے۔
صدر نے کہا کہ دشمن کی چال کو سمجھتے ہوئے ٹھنڈے دل سے کام لیا جائے اوراختلافات کو ہوا دینے سے گریز کیا جائے۔ صدر نے کہا کہ ہمیں یوم آزادی پر کشمیری بھائیوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ پاکستان مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کیمطابق چاہتا ہے۔ کشمیری بھائیوں کی اخلاقی سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔ صدر کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی اور استحکام کا راز جمہوریت میں پوشیدہ ہے۔ اقتصادی استحکام اور بدامنی کے خاتمے کیلئے قومی ایجنڈے پر کام کرناہوگا۔ قومی زندگی میں ہر سطح پر قانون کی حکمرانی یقینی بنایا جائے۔ صدر نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ کے غمزدہ خاندان اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں۔ سانحہ پر ہمارے دل دکھی ہیں۔ کوئٹہ کے شہدا کا خون ہم پر قرض ہے۔ شہدا کے خون کا پورا حساب لیا جائے گا۔ جناح کنونش اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں ملی نغمے بھی پیش کیئے گئے جبکہ وزیراعظم نے تقریب میں موجود بچوں سے ہاتھ ملایا اورتصویریں بنوائیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…