پانامہ لیکس معاملہ!ججوں کا انکار ، وزیراعظم کی مشکلات بڑھنے لگیں

7  اپریل‬‮  2016

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم سیکرٹریٹ کا ایک درجن سے زائد ریٹائرڈ ججوں سے رابطہ، وزیراعظم کیلئے مشکلات مزید بڑھ گئیں۔ ججوں کے انکار کے بعد انکوائری کمیشن کا خواب بھی ادھورا نظر آرہا ہے۔ آن لائن ذرائع کے مطابق وزیراعظم سیکرٹریٹ نے ایک درجن سے زائد ریٹائرڈ ججوں سے رابطہ کیا ہے جنہوں نے اس کمیشن کا سربراہ بننے سے انکار کردیا ہے۔ ججوں سے رابطہ کر کے انکوائری کمیشن کا سربراہ بننے کیلئے ججوں کو راضی کرنے کی ذمہ داری وزیراعظم کے مشیر بیرسٹر ظفر الل? خان اور سیکرٹری قانون جسٹس (ر) رضا خان کو سونپی گئی ہے۔ ان دونوں حکومتی شخصیات نے ایک درجن سے زائد ریٹائرڈ ججوں سے رابطہ کیا تاہم انہوں نے انکوائری کمیشن کا سربراہ بنے سے انکار کردیا ہے۔ انکار کرنے والوں میں سابق چیف جسٹس ناصر الملک ‘ سابق چیف جسٹس تصدق حسین گیلانی‘ جسٹس (ر) خلیل الرحمن رمدے‘ جسٹس (ر) فقیر حسین کھوکھر ‘ جسٹس (ر) نواز عباسی‘ جسٹس (ر) دیدار حسین سید‘ جسٹس (ر) فاروق احمد ‘ جسٹس (ر) میاں محمد اجمل ‘ جسٹس (ر) جاوید اقبال وغیرہ شامل ہیں۔مختلف قانونی ماہرین نے اہنی رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم اپنے بیٹوں کو پانامہ لیکس سکینڈل سے بری کرانے کیلئے انکوائری کمیشن کو عدالتی کمیشن کا نام دے کر اپنی کم علمی کو ظاہر کیا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ وزیراعظم کا مطالعہ انتہائی کم ہے اور تقریر لکھنے والے بھی اس بات سے ناواقف تھے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…