عمران خان کا بلدیاتی الیکشن کی نگرانی کا فیصلہ

13  ‬‮نومبر‬‮  2015

کراچی(نیوز ڈیسک) عمران خان نے پارٹی رہنماﺅں میں اختلافات کی وجہ سے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بلدیاتی الیکشن کی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے جائزے کیلئے عمران خان جلد کراچی کا دورہ کرینگے او رپارٹی کے مقامی رہنماﺅں سے رپورٹ طلب کریں گے ۔ واضح رہے کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں لیاری تاﺅن کے سوا تمام علاقوں میں جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے درمیان اتحاد قائم ہوچکا ہے جب کہ دونوں جماعتوں کو ڈسٹرکٹ ویسٹ میں شکست دینے کیلئے چار جماعتوں نے اتحاد کیاہے ۔ ان جماعتوں کے اتحاد کے باوجود پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے مشترکہ امید واروں کی عوام میں اکثریت کی حمایت حاصل ہے ۔ نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا میں اپنی اتحاد ی جماعت کیساتھ کراچی میں سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی اورامیر جماعت اسلامی سراج الحق کے درمیان ملاقات بھی متوقع ہے ۔یاد رہے کہ کراچی کے اضلاع 6 میں بلدیاتی انتخابات دسمبر 5 کو ہوں گے جس میں مجموعی طورپر پانچ ہزار 548 امید وار میدان میں اتررہے ہیں ۔
مزید پڑھئیے:ریحام خان نے کس طرح پی ٹی آئی کو اپنے ذاتی اور مالی مفاد کے لئے استعمال کیا؟ تہلکہ خیز انکشافات
ریحام خان کے کمرے سے کیا نکلا ؟ ایک سینئر تجزیہ کار نے ہر راز سے پردا ہٹا دیا



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…