ایک دن میں100ارب روپے جمع ،ایف بی آرکی کارکردگی پرسب حیران

7  جولائی  2015

کراچی(نیوزڈیسک )ایف بی آر نے گزشتہ مالی سال کے آخری دن یعنی 30 جون 2015 کو تقریبا 100 ارب روپے یکدم جمع کرکے سب کو حیران اور اپنی مجموعی ریونیو وصولی کو مشکوک بنا دیا ہے، ایف بی آر کی اس کارکردگی پر کئی سوالات اٹھنے کی اطلاعات ہیں کہ یہ کس طرح ممکن ہے کہ اتنی بڑی رقم ایف بی آر جمع کرسکے جبکہ کوئی ایمنسٹی اسکیم بھی متعارف نہیں کرائی گئی۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے اپنا ہدف 2605 ارب حاصل کرنے کے لیے جون کے مہینے میں 395 ارب روپے وصول کرنے تھے جو29 جون تک 273 ارب روپے تھے یعنی 122 ارب روپے کم تھے، ایف بی آر کی وصولی مالی سال 2014-15 میں 2580 ارب روپے تھی جومقررہ ہدف سے کم تھی مگر ایک دن میں تقریبا 97 ارب روپے اکھٹا کرنے نے شکوک و شبہات کو جنم دیا ہے۔ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق 30 جون کو نہ ہی ماہانہ سیلز ٹیکس کی رقم جمع کرانے کی آخری تاریخ ہوتی ہے اور نہ ہی انکم ٹیکس گوشوارہ داخل کرانے کی، پاکستان میں مجموعی طور پر 50 بڑی ایسی کمپنیاں ہیں جو محصولات کا تقریبا 80 فیصد جمع کراتی ہیں لہٰذا یہ کمپنیاں تاخیرسے رقم جمع کروا کر اور اس پر جرمانہ عائدکراتے ہوئے کیونکر اپنی اچھی شہرت وساکھ خراب کرائیں گی مزید یہ کہ اگر یہ ڈیفالٹ سرچارج دیتی بھی ہیں تو کیا ان پر آڈیٹرز کی جانب سے سوالات نہیں اٹھائے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس میں آنے والے ماہرین کی رقم وصول کرلی ہے جس سے ان مہینوں میں ٹیکس کی وصولی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مالی سال2014-15 کے اختتامی دن کراچی میں قائم تمام ریجنل ٹیکس دفاتر، ایل ٹی یو، سیلزٹیکس ہاس اور کسٹم ہاس کے تمام افسران صرف اور صرف ایڈوانس ریونیو کے حصول کے لیے سرگرم رہے اور اس سلسلے میں انہوں نے رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان، تاجرودرآمدکنندگان اور صنعت کاروں سے رابطے کرکے دوستانہ انداز میں ریونیو جمع کرانے کی درخواستیں کیں، یہی وجہ ہے کہ ایف بی آر کے بیشتر ماتحت شعبوں کے ریونیو اہداف بظاہر حاصل کرلیے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…